Bharat Express

Russian Balloons: جنگ کے درمیان یوکرین نے کئی روسی غبارے مار گرائے، کیف کے آسمان پر چھوڑے کئی غبارے

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹ نے نصف درجن غباروں کا سراغ لگایا ہے، جنہیں روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے اوپر چھوڑا تھا۔

جنگ کے درمیان یوکرین نے کئی روسی غبارے مار گرائے، کیف کے آسمان پر چھوڑے کئی غبارے

روس یوکرین کے بیچ پچھلے ایک سال سے خوفناک جنگ جاری ہے۔ روس کی فوج لگاتار میزائل اور بموں کے ذریعہ یوکرین کےعلاقوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ اس بیچ کیف کے آسمان میں کئی روسی بیلون دیکھے گئے ہیں۔یوکرین نے دعویٰ  کیا ہے کہ بدھ 15 فروری کو کیو کے آسمان میں تقریبا آدھا درجن بیلون دیکھے گئے ہیں، اور ان میں سے زیادہ تر کو مار گرایا گیا ہے۔

روس اور یوکرین کے بیچ 24 فروری 2024 سے جنگ ہورہی ہے۔ اس دوران دونوں ممالک کو کافی مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔

یوکرین نے کئی روسی بیلون کو مار گرایا

یوکریں نے کہا کہ بدھ کو اس کی ایئر ڈیفنس یونٹ نے آدھا درجن غباروں کا پتہ لگایا تھا، جو ظاہری طور پر روس کی جانب سے کیف کے اوپر لانچ کئے گئے تھے۔یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر روسی غبارے کو مار گرای گیا ہے۔ کیف کے فوجی اہلکاروں نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ان غباروں میں خفیہ ڈیوائس ہوسکتی ہے۔ یہ ہمارے فضائی دفاعی افواج کا پتہ لگانے اور انہیں نقصان پہچانے کے لئے لانچ کئے گئے تھے۔

خفیہ معلومات اکھٹا کرنے کے لئے غبارے کا استعمال ہوتا ہے؟

یوکرین کے دارالحکومت میں آسمان پر غباروں کی موجودگی نے سائرن بجنے کے بعد فوج کے اہلکاروں کو الرٹ کر دیا، جو عام طور پر اس وقت ہوتا ہے۔ جب میزائل آتے ہیں۔ اس سے قبل یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان یوری اگناٹ نے کہا تھا کہ روس یوکرین کے طیارہ شکن میزائلوں کو ختم کرنے کے لیے  روس غبارے کا استعمال کرتا ہے، جس کی عملی طور پر کوئی قیمت نہیں ہے۔

یوکرینی حکام نے کئی بار الزامات لگائے

گزشتہ سال 24 فروری کو روسی حملے کے آغاز کے بعد سے، یوکرین کے حکام نے بار بار ملک کی فضائی حدود میں روسی غباروں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے۔ روس کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بیچ، پڑوسی مادووا نے موسم کے غبارے جیسی نظر آنے والی اڑنے والی چیز کی موجودگی کی وجہ سے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

امریکہ نے چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا

گزشتہ ہفتے جنوبی کیرولینا کے ساحل پر ایک مشتبہ چینی جاسوسی غبارے کو مار گرائے جانے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی۔ ایک چینی جاسوسی غبارہ امریکی نیوکلیئرسائٹ پر دیکھا گیا تھا، جسے بائیڈن انتظامیہ نے 4 فروری کو مار گرایا تھا۔ امریکہ نے چین پر غبارے کے ذریعے انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کا الزام لگایاتھا، جب کہ چین نے اس سے صاف انکار کیا تھا۔

 -بھارت ایکسپریس

Also Read