Bharat Express DD Free Dish

Hurricane Melissa kills 30 in Caribbean: کیریبین خطے میں ’میلیسا‘ طوفان سے 30 افراد ہلاک، لینڈ سلائیڈ کا الرٹ جاری، اموات میں اضافہ کا خدشہ

جمیکا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی امدادی پروازیں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں، جو بدھ کی رات دوبارہ کھولا گیا۔ عملہ خوراک، پانی اور طبی سامان تقسیم کر رہا ہے، جبکہ ہیلی کاپٹر منہدم پلوں اور بند سڑکوں سے کٹے ہوئے دور دراز علاقوں تک امداد پہنچا رہے ہیں۔

کیریبین خطے میں ’میلیسا‘ طوفان سے 30 افراد ہلاک

واشنگٹن: کیریبین خطے کے بعض حصوں میں اس صدی کے سب سے خوفناک طوفان کہے جانے والے ’میلیسا‘ نے شدید تباہی مچائی ہے۔ طوفان کی وجہ سے وسیع پیمانے پر نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس ہولناک طوفان میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور بھاری تباہی ہوئی ہے۔

’میلیسا‘ نے منگل کے روز جمیکا کو بنایا نشانہ

اٹلانٹک کے طوفانوں میں شامل کیٹیگری 5 کے اس طوفان ’میلیسا‘ نے منگل کے روز جمیکا کو نشانہ بنایا، اس کے بعد یہ کیوبا اور بہاماس سے گزرتے ہوئے کمزور پڑ گیا۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (NHC) کے مطابق جمعرات کی صبح تک یہ طوفان برمودا کی جانب بڑھ رہا تھا۔

جمیکا، کیوبا اور ہیٹی کو سب سے زیادہ نقصان

این ایچ سی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ طوفان کے کمزور پڑنے کے باوجود کیریبین کے کچھ حصوں میں تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں جمیکا، کیوبا اور ہیٹی شامل ہیں، جہاں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں نے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ جگہ جگہ درخت اکھڑ گئے ہیں اور بجلی کی لائنیں ٹوٹ گئی ہیں۔

جمیکا، ہیٹی اور ڈومینیکن میں 30 افراد ہلاک

مقامی حکام نے بتایا کہ بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حالانہ، بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، رابطے منقطع ہونے اور سڑکوں کے بند ہونے سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ حکام کے مطابق جمیکا، ہیٹی اور ڈومینیکن ریپبلک میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مختلف علاقوں سے مزید اطلاعات آنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

جمیکا کے سینٹ الزبتھ کے جنوبی علاقے میں چار لاشیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔ یہی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ جمیکا کے مقامی حکومت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے وزیر ڈیسمنڈ میکینزی نے ایک بیان میں کہا، ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ سینٹ الزبتھ میں پولیس نے چار افراد، تین مرد اور ایک خاتون کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان کی لاشیں طوفان سے پیدا ہونے والے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد برآمد کی گئیں۔‘‘

جمیکا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی امدادی پروازیں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں، جو بدھ کی رات دوبارہ کھولا گیا۔ عملہ خوراک، پانی اور طبی سامان تقسیم کر رہا ہے، جبکہ ہیلی کاپٹر منہدم پلوں اور بند سڑکوں سے کٹے ہوئے دور دراز علاقوں تک امداد پہنچا رہے ہیں۔

اس تباہی کے بعد بین الاقوامی سطح پر مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا، ’’مشرقی کیوبا میں طوفان میلیسا کی تباہی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ ان بہادر کیوبائی عوام کے ساتھ کھڑی ہے جو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ امریکہ براہ راست اور مقامی شراکت داروں کے ذریعے انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

کیریبین کے مشکل تعمیرِ نو کے عمل کے آغاز پر، خطے اور بیرونِ ممالک نے نقد امداد، غذائی سامان اور بچاؤ دستوں کی صورت میں مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read