Bharat Express DD Free Dish

غزہ امن معاہدہ کے تحت حماس کا بڑا فیصلہ، 20 میں سے 7 یرغمالیوں کو رہا کردیا

غزہ امن معاہدہ کے تحت حماس نے 20 یرغمالیوں میں سے 7 قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ فوجی افسران نے کہا کہ باقی یرغمالیوں کو بھی جلد رہا کیا جائے گا۔ اس کے بعد 28 دیگریرغمالیوں کی واپسی ہوگی۔

hamas 9

غزہ امن معاہدہ کے تحت حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔ (فائل فوٹو)

غزہ امن معاہدہ کے تحت حماس نے 20 میں سے 7 قیدیوں کورہا کردیا ہے۔ باقی 13 کو بھی جلد کیا جائے گا۔ اسرائیل ڈیفنس فورسیز(آئی ڈی ایف) اوراسرائیل سیکورٹی ایجنسی (آئی ایس اے) نے بتایا کہ سات یرغمالیوں کوریڈ کراس کے ذریعہ سے اسرائیل بھیجا جا رہا ہے۔ یہ یرغمالی اب غزہ سے اسرائیل کی طرف جا رہے ہیں۔

فوجی افسران نے کہا کہ باقی یرغمالیوں کوبھی جلد ہی رہا کیا جائے گا۔ پہلے 7 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اب 13 باقی زندہ یرغمایوں کی رہائی کی امید ہے۔ اس کے بعد 28 دیگریرغمالیوں کی واپسی ہوگی، جن میں 26 کی موت ہوچکی ہے اور2 کی صورتحال ابھی معلوم نہیں ہے۔ سیزفائرمعاہدہ کے تحت اسرائیل تقریباً 2,000  فلسطینی قیدیوں کوبھی رہا کرے گا۔ اس بارے میں ایک افسر نے بتایا کہ 1,966 قیدیوں کو جیلوں سے بسوں میں بٹھاکر غزہ کے ناصراسپتال بھیجا جائے گا۔

بنجامن نیتن یاہو کے ترجمان نے دی یہ جانکاری

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کو تبھی رہا کیا جائے گا جب سبھی یرغمالی اسرائیل میں پہنچ جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہلوک یرغمالیوں کی سبھی لاشیں پیر کے روز واپس نہیں ملیں گی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے کیا کہا؟

اسرائیلی وزارت خارجہ نے حماس کے ذریعہ رہا کئے گئے پہلے سات یرغمالیوں کی شناخت کی تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”ہم اسے کہنے کے لئے 738 دنوں کا انتظار کررہے تھے۔ گھر میں استقبال ہے۔“

رہا کئے گئے 7 یرغمالیوں کے نام آئے سامنے

پہلے رہا کئے گئے 7 یرغمالیوں کے نام اس طرح ہیں۔ گائے گلبوا دلال، ایئیٹین مور، متان اینگرسٹ، ایلون اوہیل، گلی اور جو برمن اور اومری میران۔ ان یرغمالیوں کو اب غزہ سے اسرائیل کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جہاں ان کی شروعات میڈیکل جانچ کی جائے گی۔ اس رہائی کا حصہ اسرائیل اور فلسطینی فریق کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدہ کا ایک اہم قدم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags: