Bharat Express

Buffalo, New York:امریکہ میں برفیلے طوفان سے 31 افراد ہلاک، نیویارک کے بفیلو میں بجلی متاثر

اس برفیلے طوفان میں  لوگوں کی موت کار حادثات، درخت گرنے اور طوفان کے دیگر اثرات کو قرار دیا ہے۔ بفیلو کے علاقے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے

Buffalo

Buffalo, New York: امریکہ میں برفیلے طوفان سےکم از کم 31  افراد کی موت واقع ہوگئی  ہے۔ہزاروں گھروں  کی بجلی گل ہوگئی ہے۔ کرسمس کے موقع پر لاکھوں لوگوں کو اندھیرے میں رہنے کا خوف ستا رہا ۔ طوفان نے نیویارک کے بفیلو میں کافی تباہی مچائی ہے۔طوفان کے ساتھ برفیلی ہوائیں  بھی چل رہی  ہیں ۔ ہنگامی حالات کے مدنظر شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی بند کر دیا گیا۔ امریکہ میں حکام نے ہلاکتوں کی وجہ طوفان کی زد میں آنے کی وجہ بتائی ہے۔اس برفیلے طوفان میں  لوگوں کی موت کار حادثات، درخت گرنے اور طوفان کے دیگر اثرات کو قرار دیا ہے۔ بفیلو کے علاقے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

پاور اوٹ ٹیج  ڈاٹ یویس کے مطابق اتوار کی صبح آٹھ بجے تک تین لاکھ گھروں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔ شمالی کیرولینا میں 6600 گھروں میں بجلی کی سپلائی تعطل کا شکار ہے۔ محکمہ بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک سپلائی متاثر رہ سکتی ہے۔ نیو یارک کے چیکٹوواگا میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ اوہائیو میں طوفان سے متعلق مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ اوہائیو میں سڑک پر ایک جگہ پر 50 کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اسی دوران نیویارک کی ایری کاؤنٹی میں مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ میسوری اور کنساس میں مختلف مقامات پر چار افراد ہلاک ہوئے۔

کینیڈا کی سرحد کے پاس مونٹانا کے  ہاورےمیں  درجہ حرارت منفی 39 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ برف باری اور طوفان کی وجہ سے ہوائی جہاز کے علاوہ ریل اور سڑک ٹرانسپورٹ خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ 20 کروڑ لوگ یعنی ملک کی تقریباً 60 فیصد آبادی ہڈیوں کو ٹھنڈا کرنے والی سردی کا سامنا کر رہی ہے۔ نیشنل ویدر سروس نے امریکہ میں آنے والے دنوں کے لیے بھی طوفان کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے کہا کہ طوفان کے باعث بفیلو میں ہنگامی آپریشن کی خدمات بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔

 

-بھارت ایکسپریس

 

 

Also Read