برطانیہ کے شہر لیورپول میں حادثہ
لندن: برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں لیور پول فٹبال کلب کی پریمیئر لیگ کی جیت کا جشن منانے والے ہجوم پر کار چڑھ گئی۔ اس حادثے میں چار بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ہنگامی خدمات نے پیر کے روز اس واقعے کی اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق نارتھ ویسٹ ایمبولینس سروس کے مطابق کل 27 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے دو کو شدید چوٹیں آئیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
پولیس اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل جینی سمز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس واقعے کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق 53 سالہ برطانوی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کار کا ڈرائیور ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیر کے روز شہر کے مرکز میں ہزاروں لوگ جشن منا رہے تھے۔ حادثے کے بعد گاڑی کو وہیں روک دیا گیا اور ملزم کو پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ گاڑی پریڈ کے راستے کے بیچ میں کیسے پہنچی۔
کیئر اسٹارمر نے کیا تعزیت کا اظہار
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے کے بعد زخمیوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، ’’لیورپول میں ہونے والے واقعات ہولناک ہیں اور میری تعزیت تمام زخمیوں اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہے۔‘‘
پریمیئر لیگ نے جاری کیا بیان
پریمیئر لیگ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’’ہم لیورپول میں اس شام کے خوفناک واقعات سے حیران ہیں۔‘‘ ترجمان نے مزید کہا، ’’ہماری تعزیت تمام زخمیوں اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہے۔ ہم اس واقعے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی خدمات اور مقامی حکام کو اپنی مکمل مدد کی پیشکش جاری رکھیں گے۔‘‘
ویڈیو میں لوگوں کو متاثرین کی طرف بھاگتےدیکھا گیا
پولیس اور فائر اہلکار پہلے ہی پریڈ کے راستے پر تھے جب گاڑی مقامی وقت شام 6 بجے کے قریب بھیڑ میں گھسی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گہرے رنگ کی گاڑی تیز رفتاری سے ہجوم میں داخل ہو رہی ہے۔ اس میں ایک شخص کو اچانک ہوا میں چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گاڑی کے آگے بڑھتے ہی دوسرے لوگ زمین پر گرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں لوگوں کو متاثرین کی طرف بھاگتے ہوئے اور گاڑی کو گھیرے میں لیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




