Bharat Express DD Free Dish

Attack on Pak Army Second Time in Balochistan: بلوچستان میں 24 گھنٹے میں دوسری بار پاکستانی فوج پر حملہ، کئی جوان زخمی

بلوچستان میں 24 گھنٹے میں دوسری بار پاکستانی فوج پرحملہ کیا ہے۔ اس حملے میں کئی جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج پریہ حملہ کیچ ضلع میں ہوا ہے۔ حملہ آوروں نے پاکستانی فوج کے قافلے پربم سے حملہ کردیا۔

بی ایل اے نے پاکستانی فوج پر دوسری بار حملہ کیا، جس میں کئی جوان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں 24 گھنٹے میں دوسری بار پاکستانی فوج پرحملہ کیا ہے۔ اس حملے میں کئی جوان زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی  فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے۔ پاکستانی فوج پر یہ حملہ کیچ ضلع میں ہوا ہے۔ حملہ آوروں نے پاکستانی فوج کے قافلے پر بم سے حملہ کردیا۔

بلوچ فوج نے کل یعنی جمعہ کو پاکستان کے یرغمال بنائے گئے سبھی 214 جوانوں کو مار ڈالا تھا۔ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے کہا کہ پاکستانی فوج کو قیدیوں کے تبادلے کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ مگرپاکستانی فوج اور شہباز شریف حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ان کی ضد کی وجہ سے 214 فوجیوں کی موت ہوئی ہے۔

پاکستانی فوج نے کل بیان جاری کرکے کہا تھا کہ بلوچستان ٹرین حملے میں مارے گئے 26 یرغمالیوں میں سے 18 سیکورٹی اہلکار تھے۔ انٹر-سرویسیز پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) کے جنرل ڈائریکٹر لیفٹیننٹ احمد شریف چودھری نے کہا کہ فوج کی مہم کی شروعات سے پہلے عسکریت پسند وں نے 26 یرغمالی کو مارڈالا تھا۔ 18 سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ تین دیگر سرکاری افسراور پانچ شہری شامل تھے۔

پاکستانی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے 33 جنگجوؤں کو مارگرایا، جبکہ 300 سے زیادہ مسافروں کو بچالیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ کل 354 یرغمالیوں کو بچایا گیا، جن میں 37 زخمی مسافرشامل ہیں۔ بی ایل اے نے منگل کو بلوچستان کے بولن علاقے میں 400 سے زیادہ مسافروں کو لے جارہی جعفرایکسپریس پر گھات لگاکرحملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read