بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر اپنی بےباکی اور دوٹوک انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ سیاسی ہو یا غیر سیاسی معاملات، کھل کر اپنی رائے رکھتی ہیں۔ ان کے بیانات اکثر وائرل ہوتے ہیں اور عوام کی توجہ حاصل کرتی ہیں۔ فلموں سے زیادہ سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی اور بولڈ خیالات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی سورا بھاسکر ایک بار پھر اپنے کھلے انداز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس بار انہوں نے جنسیت (sexuality) پر بات کی ہے، وہ بھی اپنے شوہر کی موجودگی میں، اور اسی گفتگو کے دوران اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو کا ذکر بھی آیا۔
سوارا کی جنسیت پر رائے
سورا بھاسکر نے ’’انڈین ایکسپریس اسکرین‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پھر سے اپنے بیان سے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔ ’’فلم رانجھنا‘‘ جیسی فلموں سے اپنی پہچان بنانے والی سورا نے کہا:’’ہم سب لوگ Bisexual ہیں۔‘‘
سورا اس خیال کو ایک بڑے سماجی نظریے کے طور پر پیش کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں:’’اگر آپ لوگوں کو اُن کے حال پر چھوڑ دیں، تو وہ فطری طور پر Bisexual ہی ہوتے ہیں۔ ہیٹروسیکشوئلٹی (مخالف جنس کی طرف کشش) صرف ایک تصور ہے، جو ثقافتی طور پر انسانیت میں ہزاروں سال سے رچا بسا ہوا ہے۔‘‘ اس دوران ان کے شوہر فہد احمد بھی وہیں موجود تھے، جو خاموشی سے ان کی باتیں سنتے رہے اور کسی بھی تبصرے سے گریز کرتے نظر آئے۔
سورا کا کرش ہیں ڈمپل یادو
“Everyone is Bisexual. I have a crush on Dimple Yadav”
Swara Bhaskar 💀
Now I am feeling bad for Akhilesh Yadav and Swara’s husband 🤣pic.twitter.com/JVc1z12w7n
— Sunanda Roy 👑 (@SaffronSunanda) August 18, 2025
سورا ان دنوں اپنے شوہر اور سیاستداں فہد احمد کے ساتھ ایک ریئلٹی شو ’’پتی پتنی اور پنگا: جوڑیوں کا ریئلٹی چیک‘‘ میں نظر آ رہی ہیں۔ اسی شو میں ایک گفتگو کے دوران جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ ان کا کرش کون ہے؟ تو سورا نے چونکا دینے والا جواب دیا — سماجوادی پارٹی کی ایم پی ڈمپل یادو۔ سورا نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی ڈمپل سے ذاتی طور پر ملاقات بھی ہوئی تھی اور وہ انہیں واقعی پسند کرتی ہیں۔ انٹرویو میں سورا نے مسکراتے ہوئے کہا:’’میں نے مہاراشٹر میں اپنے شوہر کا کیریئر خطرے میں ڈال دیا ہے اور اب لگتا ہے کہ اتر پردیش کی سیاست میں بھی حالات اچھے نہیں لگ رہے۔‘‘ اس پر فہد احمد زور سے ہنس پڑے۔
ذات پات پر تنقید
بتاتے چلیں کہ حال ہی میں ایک ٹرولر نے سورا کے شوہر پر ذات پات سے متعلق تبصرہ کیا، جس پر سورا نے زوردار جواب دیا۔ انہوں نے اس ٹرول کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا:’’یہ بیوقوف جو خود کو عظیم ہندو اور امبیڈکر وادی دونوں کہتا ہے، شاید اسے ’چھپری‘ لفظ کی ذات پات پر مبنی توہین آمیز فطرت کا اندازہ نہیں… ریہڑی لگانے والے یا جھونپڑیاں بنانے والے برے نہیں ہوتے، لیکن جھوٹے غرور سے بھرے لوگوں کا طبقاتی رویہ ضرور قابل مذمت ہوتا ہے۔‘‘
ماں بننے کا لطف اٹھارہیں ہیں
یاد رہےسال 2023 میں سورا اور فہد نے اپنی بیٹی رابعہ کا خیر مقدم کیا۔ شادی کے صرف 9 ماہ بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اس وقت سورا فلموں سے دور ہیں اور اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ وقت گزار کر ماں بننے کے خوبصورت احساس سے لطف اندوزہورہی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور ہمیشہ اپنی دوٹوک رائے رکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



