Bharat Express DD Free Dish

Adnan Sami accused of fraud in Gwalior: گوالیار میں سنگر عدنان سمیع پر دھوکہ دہی کا الزام، عدالت میں مقدمہ دائر

بتایا جاتا ہے کہ پروگرام آرگنائزر لاونیا سکسینہ نے رقم واپس لینے کے لیے کئی کوششیں کیں، لیکن عدنان سمیع کی ٹیم نے نہ تو تعاون کیا اور نہ ہی پیسہ واپس کیا، بلکہ انہیں دوبارہ پروگرام کرانے پر زور دیا۔

سنگر عدنان سمیع۔

گوالیار: مشہور سنگر عدنان سمیع ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں، کیونکہ ان پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ اب عدالت تک پہنچ چکا ہے، جہاں عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔یہ واقعہ تقریباً تین سال پرانا ہے، جب گوالیار کی ایک خاتون لاونیا سکسینہ نے ایک پروگرام کے لیے عدنان سمیع کی ٹیم سے رابطہ کیا تھا۔ وہ 27 دسمبر 2022 کو گوالیار میں ایک میوزیکل پروگرام کرانا چاہتی تھیں۔

اس پروگرام کے لیے انہوں نے 17 لاکھ 62 ہزار روپے پیشگی کے طور پر ادا کیے تھے۔ بعد میں پروگرام منسوخ ہوگیا اور رقم بھی واپس نہیں کی گئی۔ اسی بنیاد پر سنگر عدنان سمیع پر یہ الزام لگایا گیا ہے۔

دوبارہ پروگرام کرانے پر دیا گیا زور

بتایا جاتا ہے کہ پروگرام آرگنائزر لاونیا سکسینہ نے رقم واپس لینے کے لیے کئی کوششیں کیں، لیکن عدنان سمیع کی ٹیم نے نہ تو تعاون کیا اور نہ ہی پیسہ واپس کیا، بلکہ انہیں دوبارہ پروگرام کرانے پر زور دیا۔

آرگنائزر نے پولیس سے کیا رجوع

اس کے بعد آرگنائزر نے پولیس سے رجوع کیا، مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس پر آرگنائزر نے ضلع عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ عدالت نے اب پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔

عدالت نے پولیس سے طلب کی وضاحت

ذرائع کے مطابق، سنگر عدنان سمیع کے پروگرام کے لیے کل 32 لاکھ روپے طے ہوئے تھے، جن میں سے تقریباً آدھی رقم (17.62 لاکھ) پیشگی دی گئی تھی۔ پروگرام منسوخ ہونے کے بعد نئی تاریخ پر اتفاق نہیں ہو سکا، اور دی گئی رقم واپس بھی نہیں ہوئی۔ عدالت نے پولیس سے یہ وضاحت طلب کی ہے کہ آرگنائزر کی شکایت پر کارروائی آخر کیوں نہیں کی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read