Bharat Express DD Free Dish

Shah meets the cast of ‘Come Fall in Love’: شاہ رخ خان نے لندن میں ’کم فال ان لو‘ کی کاسٹ سے کی ملاقات…اچانک پہنچے لندن ریہرسل روم…سب ہو گئے حیران

راج کا کردار ادا کرنے والی ایشلے ڈے نے کہا کہ جب شاہ رخ ہمارے درمیان آئے تو پورا ماحول بدل گیا، انہوں نے تمام فنکاروں کو گلے لگایا، مبارکباد دی اور ہر اچھے کام کی دل کھول کر تعریف کی۔

شاہ رخ خان نے لندن میں ’کم فال ان لو‘ کی کاسٹ سے کی ملاقات

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان لندن میں موجود ہیں۔ دراصل ان کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ پر مبنی میوزیکل ڈرامہ ’کم فال ان لو‘ کا پریمیئر 29 مئی کو ہونے جا رہا ہے، اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس دوران، شاہ رخ خان نے لندن کے ریہرسل روم کا اچانک دورہ کیا اور وہاں کاسٹ سے ملاقات کی۔

میوزیکل میں سمرن کا کردار ادا کرنے والی جینا پانڈیا نے کہا، ’’شاہ رخ خان سے ملنا اور انہیں ریہرسل روم میں دیکھنا ایک حقیقی اعزاز کی بات تھی۔ انہوں نے شو کو کافی وقت اور تعاون دیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’شاہ رخ خان کو کچھ مشہور سین دکھانے کا موقع ملنا جو انہوں نے اور کاجول نے مل کر تخلیق کیے تھے، ایک خوبصورت احساس تھا۔ میں اسے طویل عرصے تک یاد رکھوں گی۔ میں اگلے ہفتے مینچسٹر جا کر اس کہانی کو اسٹیج پر زندہ کرنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔‘‘

راج کا کردار ادا کرنے والی ایشلے ڈے نے کہا کہ جب شاہ رخ ہمارے درمیان آئے تو پورا ماحول بدل گیا، انہوں نے تمام فنکاروں کو گلے لگایا، مبارکباد دی اور ہر اچھے کام کی دل کھول کر تعریف کی۔

اس موقع پر موسیقار وشال ددلانی اور شیکھر راوجیانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے شاہ رخ سے اپنی ملاقات کے بارے میں بات کی۔ وشال ددلانی نے کہا، ’’شاہ رخ کا ہماری ورکشاپ کا دورہ ایک بہت ہی مثبت اور متاثر کن تجربہ تھا۔ ’راج‘ نے راج سے ملاقات کی، یہ ایک بہت ہی خاص لمحہ تھا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہیں ہمارے گانے، فنکاروں کی آوازیں اور توانائی بہت پسند آئی۔‘‘

وہیں، شیکھر نے کہا، ’’شاہ رخ خان کی سیٹ پر اچانک موجودگی پوری ٹیم کے لیے ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا تجربہ تھا۔ ان کی موجودگی خود ہی سب کچھ کہتی ہے۔ حقیقی ’راج‘ سے ملنا پوری ٹیم کے لیے اعزاز کی بات تھی۔

’کم فال ان لو-دی ڈی ڈی ایل جے میوزیکل‘ کو فلم کے ڈائریکٹر آدتیہ چوپڑا ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ تھیٹر شاہ رخ کے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ ان کا کیریئر وہیں سے شروع ہوا تھا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read