Bharat Express

Munawar Faruqui: منور فاروقی کو دیکھ بے قابو ہوئے لوگ، سیلفی کے لئے ہوئی دھکا مکی ، ڈونگری میں ہوا گرینڈ ویلکم

منور فاروقی اپنی گاڑی میں ڈونگری پہنچے تو لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔ اس دوران ‘بگ باس 17’ کےوینر نے اپنی گاڑی کے سن روف سے باہر نکل کر عوام کو خوش آمدید کہا۔

منور فاروقی  کو دیکھ بے قابو ہوئے لوگ، سیلفی کے لئے ہوئی دھکا مکی ، ڈونگری میں ہوا گرینڈ ویلکم

Munawar Faruqui: اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اورتنازع ایک ساتھ چلتے ہیں۔ ‘بگ باس 17’ کا وینر بننے کے بعد ان کا نام ایک بار پھر تنازعات میں آ گیا ہے۔ اس بار معاملہ بغیر اجازت ڈرون کے استعمال کا ہے۔ ممبئی پولیس نے ڈرون آپریٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بگ باس’ کا 17 واں سیزن تنازعات سے بھرپوررہا۔ منور فاروقی سب سے زیادہ متنازعہ کنٹسٹنٹ رہے۔اپنی سالگرہ پر ‘بگ باس’ ٹرافی اٹھانے والے پہلے کنٹسٹنٹ بن گئے۔ ان کی سالگرہ کے خاص موقع پرعوام نے انہیں ووٹ کی صورت میں بہترین تحفہ دیا۔ بہت سے الزامات کے باوجودمنور نے بی بی ہاؤس میں حاضرین کو محظوظ کیا اور اپنے زبردست مداحوں کی وجہ سے شو جیتنے میں کامیاب رہے۔ شو جیتنے کے بعد اب منور فاروقی اپنے گھر ڈونگری پہنچے جہاں ہزاروں کے ہجوم نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  منور فاروقی ‘بگ باس 17’ جیتنے کے بعد اپنے گھر پہنچیں۔ ان کا گھر ممبئی کے  ڈونگری میں ہے۔ ان کے استقبال کے لیے علاقے میں ہزاروں لوگوں کا ہجوم جمع تھا۔ اس یادگار لمحے کو قید کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا گیا۔

منور فاروقی اپنی گاڑی میں ڈونگری پہنچے تو لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔ اس دوران ‘بگ باس 17’ کےوینر نے اپنی گاڑی کے سن روف سے باہر نکل کر عوام کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اسے اپنے فون سے لائیو کرتے بھی دیکھا گیا۔ ‘بگ باس 17’ جیتنے کے بعد منور فاروقی کی فین فالوونگ مزید بڑھ گئی۔ اس کے ساتھ انہیں عوام کی طرف سے بھی زیادہ پیار اور حمایت مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقتصادی سروے کیا ہے؟ جو آج پیش کیا جائے گا، کل آئے گا عام بجٹ، جان جانئے تفصیل

پولیس کو جیسے ہی اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے ڈرون آپریٹر سے اجازت کے بارے میں دریافت کیا۔ جب پتہ چلا کہ ڈرون کے لیے انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی تو ڈرون آپریشن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read