Bharat Express DD Free Dish

Karan Johar praises Yami Gautam: یامی گوتم کی اداکاری پر فدا ہوئے کرن جوہر، کہا – تھیٹر میں فلم نہ دیکھنے کا افسوس

کرن جوہر نے یامی گوتم کی اداکاری کی دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یاد نہیں کہ پچھلے کئی برسوں میں وہ کسی اداکار کی پرفارمنس سے اتنے متاثر ہوئے ہوں۔ ان کے مطابق یامی گوتم شاندار، روایتی دائرے سے ہٹ کر اور غیر معمولی ہیں۔

یامی گوتم کی فلم حق نیٹ فلکس پر ریلیز ہوتے ہی خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔ فلم کی کہانی اور اداکاری کو ہر طرف سراہا جا رہا ہے۔ اس سے قبل عالیہ بھٹ نے بھی فلم دیکھنے کے بعد یامی گوتم کی زبردست تعریف کی تھی، اور اب معروف فلم ساز کرن جوہر بھی یامی کی اداکاری کے معترف ہو گئے ہیں۔ کرن جوہر نے نہ صرف فلم اور اس کی ٹیم کی کھل کر تعریف کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ انہیں کس بات کا افسوس ہے۔کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شازیہ بانو کی کہانی اور اس کی جدوجہد نے انہیں رُلا دیا۔ فلم کے اختتام پر وہ کچھ لمحوں تک کچھ بول نہیں پائے اور پھر زوردار تالیاں بجائیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ وہ اس متاثر کن اور حوصلہ افزا فلم کو تھیٹر میں دیکھنے کا موقع گنوا بیٹھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

کرن جوہر نے یامی گوتم کی اداکاری کی دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یاد نہیں کہ پچھلے کئی برسوں میں وہ کسی اداکار کی پرفارمنس سے اتنے متاثر ہوئے ہوں۔ ان کے مطابق یامی گوتم شاندار، روایتی دائرے سے ہٹ کر اور غیر معمولی ہیں۔ ان کی خاموشی، آنکھوں کے تاثرات، آخری مونولاگ اور پوری فلم میں ان کی فنکاری اور یقین ایک ماسٹر کلاس کی طرح ہے۔ کرن جوہر نے یامی کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں بے حد متاثر کن اداکارہ قرار دیا۔انہوں نے فلم کے ہدایت کار سپرن ورما کی بھی تعریف کی اور کہا کہ فلم کو بہت حساس انداز میں ڈائریکٹ کیا گیا ہے، جہاں جذبات کو غیر ضروری ڈرامے پر حاوی نہیں ہونے دیا گیا بلکہ کرداروں کو پوری طرح نکھرنے کا موقع دیا گیا۔ کرن جوہر کے مطابق یہ سپرن ورما کی شاندار ہدایت کاری کا نتیجہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی کرن جوہر نے عمران ہاشمی کی اداکاری کو بھی ان کے کریئر کی بہترین پرفارمنس قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نے ایک بے حس اور خود پسند شوہر کا کرداراس طرح نبھایا ہے کہ ناظرین کو اس کردار سے نفرت محسوس ہوگی، اور یہی بات ان کی اداکاری کو کامیاب بناتی ہے۔آخرمیں کرن جوہر نے جنگلی پکچرز اورکہانی نویس ریشو ناتھ کو بھی مضبوط اور دل کو چھو لینے والی کہانی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے صاف الفاظ میں لکھا کہ وہ یامی گوتم کے زندگی بھر کے لیے مداح بن چکے ہیں اور فلم ’حق‘ کو نیٹ فلکس پر دیکھنے کی سفارش کی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read