جھانوی کپور کو طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Janhvi Kapoor Hospitalised: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپورکی طبیعت خراب ہوگئی ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اداکارہ کوفوڈ پوائزنگ ہوگئی تھی اوراسی وجہ سے وہ جنوبی ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل ہیں۔ فیملی کے ایک بے حد قریبی ذرائع نے جھانوی کپور کے اسپتال میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جھانوی کپورچنئی گئی ہوئی تھیں اورمنگل کو وہاں سے لوٹتے وقت انہوں نے ایئرپورٹ پرکچھ کھا لیا تھا۔ گھرآکرجھانوی کپورکی طبیعت خراب ہوگئی تھی اورکل انہیں کافی کمزوری کا احساس ہو رہا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ طبیعت خراب ہونے اور کمزوری محسوس ہونے کی وجہ سے انہیں بدھ کو ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کب ملے گی اسپتال سے چھٹی؟
فیملی ذرائع نے بتایا کہ فی الحال جھانوی کپور کی حالت ٹھیک ہے۔ اداکارہ کو جمعہ تک اسپتال سے چھٹی بھی مل جائے گی۔ واضح رہے کہ جھانوی کپوران دنوں اپنی آنے والے فلم ‘الجھ’ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔
فلم ‘الجھ’ سے متعلق سرخیوں میں ہیں اداکارہ
جھانوی کپورکی آنے والی فلم ‘الجھ’ کا ٹریلرریلیز ہوچکا ہے۔ فلم 2 اگست کو تھیئیٹرس میں ریلیزہوگی۔ جھانوی کپور ان دنوں اپنے فلم کا خوب پرموشن بھی کررہی ہیں۔ سدھانشو سریا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں جھانوی کپورکے ساتھ اداکار گلشن دیویا لیڈ رول میں نظرآئیں گے۔ اس کے علاوہ روشن میتھیو اورعادل حسین بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔ باکس آفس پر فلم ‘الجھ’ وکرانت میسی کی فلم دی سابرمتی رپورٹ سے ٹکرائے گی۔
امبانی ویڈنگ میں بھی سرخیوں میں تھیں جھانوی کپور
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جھانوی کپور، اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں اپنے اندازسے متعلق سرخیوں میں تھیں۔ اداکارہ کی پی کاک ڈریس سے متعلق گولڈن لہنگے نے خود لائم لائٹ لوٹی تھی۔ اس دوران وہ اپنے بوائے فرینڈ شکھر پہاڑیا بھی ان کے ساتھ نظرآئے تھے۔
بھارت ایکسپریس-