Urdu Conclave 2026

Aamir Khan-Reena Dutta Divorce Story: ’’میں سوتا نہیں تھا، بے ہوش ہوجاتا تھا…‘‘ جب طلاق لے کرڈیڑھ سال تک شراب کے نشے میں ڈوبے رہے عامرخان، پوری کہانی جان کر رہ جائیں گے حیران

بالی ووڈ اداکار عامرخان اپنی پہلی بیوی ہی رینا دتہ سے طلاق کے بعد ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔ اس برے وقت میں انہوں نے شرابت کو اپنا سہارا بنا لیا تھا۔ انہیں شراب کی بہت بری لت لگ چکی تھی۔ عامرخان نے رینا دتہ سے سال 1986 میں لومیریج کی تھی۔ اس وقت اداکارکی عمرصرف 21 سال تھی۔

عامر خان اور رینا دتہ۔ (فائل فوٹو)

بالی ووڈ اسٹارعامرخان کی تیسری شادی ہونے جا رہی ہے۔ دوطلاق کے بعد عامرخان تیسری بارگھربسا رہے ہیں۔ ان کا پہلا طلاق رینا دتہ سے ہوا تھا۔ حالانکہ یہ ان کے لئے کافی دردناک ثابت ہوا تھا۔ کیونکہ اس کا اثران کی مینٹل اورفزیکل ہیلتھ (ذہنی اورجسمانی صحت) پربھی پڑا تھا۔ رینا دتہ سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد ان کی حالت بہت بری ہوچکی تھی۔ اداکارڈیڑھ سال تک شراب کے نشے میں ڈوبے رہے۔ انہوں نے خود کی حالت سے متعلق یہ حیران کرنے والا انکشاف ایک انٹرویومیں کیا تھا۔

شادی کے 16 سال بعد ہوا تھا طلاق

عامرخان نے رینہ دتہ سے سال 1986 میں لومیریج کی تھی۔ اس وقت اداکارکی عمرصرف 21 سال تھی۔ شادی کے بعد رینا دتہ اورعامرخان نے دوبچوں (بیٹی آئرہ اوربیٹے جنید خان) کا استقبال کیا تھا۔ حالانکہ 16 سال بعد عامرخان اور رینہ دتہ کا طلاق ہوگیا تھا۔

عامرخان نے شراب کو بنایا سہارا

طلاق کے بعد عامرخان کوشراب کی بری لت لگ گئی تھی۔ سال 2025 میں انہوں نے دی للن ٹاپ کودیئے انٹرویومیں بتایا تھا، ”رینا کے جانے کے بعد جب میں کوئی نہیں تھا اورمیں اکیلا پن محسوس کررہا تھا، مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں تواس دن میں نے بوتل کھولی اورپوری بوتل پی ڈالی اورپھراگلے ڈیڑھ سال تک میں نے ایسے ہی کیا۔ روزرات کومیں داروپیتا تھا، میں سوتا نہیں تھا۔ میں بے ہوش ہوجاتا تھا۔” رینا دتہ سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد عامرخان نے دوسری شادی کرن راوسے سال 2005 میں کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا ہوا، جس کا نام آزاد راو خان ہے۔ حالانکہ سال 2021 میں یہ رشتہ بھی ختم ہوگیا تھا۔

گوری کے ساتھ 5 جولائی کو کریں گے تیسری شادی

عامرخان نے سال 2025 میں اپنی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ سے فینس کوروبرو کرایا تھا۔ وہیں حال ہی میں انہوں نے میڈیا کے سامنے بتایا کہ وہ گوری سے اپنے گھرپر 5 جولائی کو شادی کررہے ہیں۔ یہ عامرخان کی جہاں تیسری شادی ہوگی تو وہیں گوری کی دوسری شادی ہے۔ گوری کا بھی پہلی شادی سے ایک 7 سال کا بیٹا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read