Bharat Express DD Free Dish

There is love on both sides India and Pakistan: ہندوستان-پاکستان کے لوگ پیار چاہتے ہیں، یہ سیاسی کھیل ہے جو نفرتیں پیدا کرتا ہے: سنی دیول

سنی دیول نے دونوں ملکوں کی عا م عوام کے تئیں اپنے تاثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان اور پاکستان دونوں طرف اتنا ہی پیار ہے۔ یہاں کچھ لینے اور دینے کی بات نہیں ہوتی ہے۔ یہاں انسانیت کی بات ہوتی ہے۔ جھگڑے نہیں ہونے چاہیے، دونوں طرف اتنا ہی پیار ہے۔ یہ سیاسی کھیل ہوتا ہے جو نفرتیں پیدا کرتا ہے۔

سنی دیول کی فلم غدر ٹو کا ٹریلر جاری ہوچکا ہے جس میں سنی دیول ایک بار پھر تارا سنگھ کے رول میں  پاکستان میں گھس کر اپنے گھر والوں بچاتے نظرآرہے ہیں ۔ٹریلر میں تارا اور سکینہ کے بیٹے جیت (اتکرش) کو پاکستانی فوج کے ایک جنرل کے ذریعے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تارا نے ایک پریشان سکینہ سے وعدہ کیا ہےکہ وہ جیت کو واپس لے آئے گا۔ اس وعدے کے ساتھ  وہ لاہور کا دورہ کرتا ہے اور پاکستانی فوجیوں کو ہتھوڑے سے مارتا ہے۔ ٹریلر کا اختتام تارا کے ہینڈ پمپ کی طرف دیکھنے کے ساتھ ہوتا ہے ،جس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔

غدر 2 کا ٹریلر کارگل وجے دیوس کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ ٹریلر کو ایک شاندار تقریب میں لانچ کیا گیا جس میں انیل شرما، سنی دیول، امیشا پٹیل، اتکرش شرما، شارق پٹیل، سمرت کور، متون، الکا یاگنک، جوبن نوٹیال اور آدتیہ نارائن نے شرکت کی۔اس موقع سے سنی دیول نے کہا کہ میں غدر: ایک پریم کتھا کے لیے بھرپورحمایت پر مداحوں کا بے حد مشکور ہوں، اور میں یقین دلاتا ہوں کہ غدر 2 ایکشن، جذبات اور تفریح کو دوگنا دے گا۔ ڈائریکٹر انیل شرما نے شیئر کیا، “ہم ایک ایسی کہانی کو واپس لانے کے لیے پرجوش ہیں جو حب الوطنی، سخت ایکشن، ایک دل کو چھو لینے والے باپ بیٹے کے رشتے، اور ایک محبت کی کہانی جو تمام حدوں کو عبور کرتی ہے۔غدر 2 کو انیل شرما اور زی اسٹوڈیوز نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ فلم 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ٹریلر کی ریلز کیلئے منعقدہ تقریب کے دوران اداکار سنی دیول نے دونوں ملکوں کی عا م عوام کے تئیں اپنے تاثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان اور پاکستان دونوں طرف اتنا ہی پیار ہے۔ یہاں کچھ لینے اور دینے کی بات نہیں ہوتی ہے۔ یہاں انسانیت کی بات ہوتی ہے۔ جھگڑے نہیں ہونے چاہیے، دونوں طرف اتنا ہی پیار ہے۔ یہ سیاسی کھیل ہوتا ہے جو نفرتیں پیدا کرتا ہے۔اسی چیز کو اس فلم میں دکھایا گیا ہے۔ دونوں ملک کی عوام نہیں چاہتی ہے کہ جھگڑا کریں۔چونکہ اخیر سب اسی مٹی سے ہیں ۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read