Bharat Express DD Free Dish

Sunjay Kapur’s Rs. 30000 Crore Will Dispute: سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی جائیداد تنازع میں نیا موڑ، دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ رکھا محفوظ

کرشمہ کپور کے بچوں نے دہلی ہائی کورٹ میں دائر اپنی عرضی میں اپنی سوتیلی ماں پریا کپور پر وصیت میں فرضی سازی اور سنجے کپور کی جائیداد ہڑپنے کا الزام لگایا ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے زندگی میں انہیں جائیداد میں حصہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی،

نئی دہلی: کاروباری شخصیت سنجے کپور کی تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے کی جائیداد سے جڑے خاندانی تنازع میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ کرشمہ کپور کے بچوں کی جانب سے دائر اس درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے والد کی جائیداد میں حصہ دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت میں جاری اس معاملے میں کرشمہ کپور کے بچوں نے سنجے کپور کی مبینہ وصیت کوفرضی قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔درخواست گزار بچوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے والد سنجے کپور کی وصیت میں ان کی زندگی کے دوران ہی چھیڑ چھاڑ کر کے تبدیلی کی گئی۔ گزشتہ سماعت کے دوران بچوں کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے عدالت کو بتایا کہ وصیت میں اس وقت ترمیم کی گئی، جب سنجے کپور اپنے بیٹے کے ساتھ تعطیلات پر تھے۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ جس شخص نے وصیت میں ترمیم کی، اسے سنجے کپور کے انتقال کے محض ایک دن بعد ہی کمپنی کا ڈائریکٹر بنا دیا گیا۔

کرشمہ کپور کے بچوں نے دہلی ہائی کورٹ میں دائر اپنی عرضی میں اپنی سوتیلی ماں پریا کپور پر وصیت میں فرضی سازی اور سنجے کپور کی جائیداد ہڑپنے کا الزام لگایا ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے زندگی میں انہیں جائیداد میں حصہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر مبینہ وصیت میں ان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ ان کے وکیل نے وصیت کی فارنسک جانچ کا مطالبہ بھی کیا ہے، جس کی پریا کپور کے وکیل نے سخت مخالفت کی ہے۔ عدالت نے پریا کپور اور وصیت کے ایگزیکیوٹر کو اس معاملے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سنجے کپور نے تین شادیاں کی تھیں۔ ان کی پہلی شادی فیشن ڈیزائنر نندیتا مہتانی سے ہوئی تھی، جو چار سال بعد ختم ہو گئی۔ دوسری شادی انہوں نے اداکارہ کرشمہ کپور سے کی، جن سے ان کے دو بچے، سمیرا اور کیان ہیں۔ 2014 میں دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کی درخواست دی اور 2016 میں ان کی طلاق ہو گئی۔ بعد ازاں سنجے کپور نے تیسری شادی پریا سچدیف سے کی، جن سے ان کا ایک بیٹا آذاریئس ہے۔ سنجے کپور نے سفیرا چٹوال کو بھی گود لیا تھا، جو پریا سچدیف کی پہلی شادی سے بیٹی تھیں۔ سنجے کپور کےموت کے بعد ان کی جائیداد کو لے کر یہ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جس پر اب عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read