،یہ بری خبر خبر بھی آپ جان لیںOTT پر اپنے گھر میں آرام سے لطف اٹھائیں 'اوتار 2' کی جادوئی دنائ کی
Avatar The Way Of Water On OTT:جیمس کیمرون کی فلم اوتار کے دوسرے پارٹ میں اوتار دی وے آف واٹر کودیکھنے کے لئے اب بھی شائقین بے حد بے تاب ہیں۔ خاص طور سے وہ لوگ جو کسی بھی وجہ سے سنیما گھروں، یا ملٹی پلیس تھیٹر میں جاکر اس فلم کو نہیں دیکھ سکیں ہیں۔ تو آپ کا انتظار اب ختم ہورہا ہے، یہ اب آپ اوٹی ٹی پی پر دیکھ سکتے ہیں۔ ابھی ہندوستانی شائقین نے اوٹی ٹی پر ابھی تک اس فلم کو نہیں دیکھا ہے تو اب آپ کا انتظار ختم ہونے والا ہے ۔ آپ جلد ہی اس فلم کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر اس کا لطف لے سکتے ہیں۔
اس پلیٹ فارم پر جاری کیا جائے گا
تمام ناظرین جو اس فلم کو OTT پر دیکھنا چاہتے ہیں وہ disneymovieinsiders.com پر جا کر یہ ‘اوتار: دی وے آف واٹر’ دیکھ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ فلم فی الحال کرائے پر دستیاب ہے۔ ناظرین اس فلم کو یوٹیوب اور آئی ٹیونز پر خرید سکتے ہیں جس کے ہائی ڈیفینیشن ورژن کی قیمت 850 اور اسٹینڈرڈ ڈیفینیشن ورژن کی قیمت 690 ہے۔ اس کے ساتھ ہی پردے کے پیچھے کچھ خصوصیات بھی ڈیجیٹل ورژن میں نظر آئیں گی۔ ہندوستانی ناظرین او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اس شاندار فلم کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ اب سامعین کا انتظار ختم ہوگا۔
اوتار : دی وے آف واٹر سے جڑی بری خبر
اگر آپ اس فلم سے متعلق اس خبر کو سن کر خوش ہو رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کو تھوڑا صبر رکھنا بھی ہوگا۔ اس فلم کی اوٹی ٹی ریلیز کے ساتھ ایک بری خبر بھی ہے ۔ وہ خبر یہ ہے کہ فلم اوٹی ٹی پر آئے گی تو لیکن براہ راست اسٹیم نہیں ہوگی۔ فلم دیکھنے کے لئے آپ کو تھوڑا سا زیادہ کوشش کرنی ہوگی ۔ ارے آپ چونک گئے یا پھر حیران ہوگئے ہیں، میرا کہنے کا مطالب یہ ہے کہ فلم وہیں لوگ دیکھ سکتے ہیں جو اس کے لئے چرچ کرے گا یعنی پے کرے گا، امیزون پرائم میں فلم کے لئے الگ سے قیمت رکھی گئی ہے۔ اس کے لئے آپ کو فیس ادا کرنی ہوگی۔ جس کے بعد ہو آپ انگلش ، ہندی ، تامل ، تیلگو کے علاوہ ملیالم زبان میں آپ فلم کا لطف لےسکتے ہیں۔
16 دسمبر کو فلمی پردے پر ریلیز ہوئی جیمس کیمرون کی فلم ‘اوتار: دی وے آف واٹر’ نے باکس آفس پر دھوم مچانے اور کمائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
-بھارت ایکسپریس