Bharat Express

Actress Trisha Krishnan Married Soon: جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں ترشا کرشنن؟ پروڈیوسر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے نام

ترشا کرشنن 40 سال کی عمر میں دلہن بننے والی ہیں۔ مبینہ طور پر ملیالم فلم پروڈیوسرکے ساتھ شادی کریں گی۔ وہ حال ہی میں ریلیز ہوئی منی رتنم کی پونین سیلون  2 کے لئے سرخیوں میں تھیں۔

Trisha Krishnan: اداکارہ ترشا کرشنن کسی پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔ وہ تمل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں سب سے مشہور اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ وہ حال ہی میں ریلیز ہوئی منی رتنم کی پوترین سیلون 2 کے لئے سرخیوں میں تھیں۔ انہوں نے فلم میں کنڈوئی کا کردار نبھایا اور زبردست تعریف حاصل کی۔ فینس کو ان کی پرفارمنس کافی پسند آئی۔ فلم کو زبردست کامیابی ملی، لیکن حال میں اداکارہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ تازہ افواہوں کے مطابق، ترشا کرشنن 40 سال کی عمر میں دلہنیا بننے والی ہیں۔ وہ جلد ہی ایک ملیالم پروڈیوسر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ اس سے متعلق جلد ہی اعلان بھی ہونے کا امکان ہے۔ حالانکہ ابھی اسے لے کرکوئی باضابطہ اطلاع نہیں آئی ہے۔

پہلے بھی ٹوٹ چکی ہے منگنی

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل ساؤتھ کی اداکارہ ترشا کرشنن نے ایک اترنگ تقریب میں بزنس مین سے پروڈیوسربننے والے ورون منین سے منگنی کی تھی، جس میں ان کے خاندان اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ ورون کے گھرمنگنی کی تقریب منعقد کی گئی تھی، لیکن بعد میں شادی منسوخ کردی گئی۔ رپورٹس کے مطابق، اس سے پہلے ترشا کرشنن تیلگو اداکاررانا دگّوبتی کو ڈیٹ کر چکی ہیں۔

اسی درمیان حال ہی میں ایک انٹرویو میں جب اداکارہ سے ان کی شدی کے بارے میں پوچھا گیا تو ترشا نے کہا کہ انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں نہیں سوچا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی ذمہ داری کے لئے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوستوں سمیت کئی لوگوں کو جانتی ہے، جو کہتے تھے کہ وہ خوشی خوشی شادی شدہ ہیں، لیکن اب کچھ لوگ طلاق پرغور کر رہے ہیں۔ وہ ابھی تک صحیح شخص سے نہیں ملی ہیں، جس سے وہ شادی کے بارے میں سوچ سکیں۔

جلد ریلیز ہوگی نئی فلم

بات کریں ورک فرنٹ کی توترشا کی جھولی میں بیک ٹو بیک فلمیں ہیں۔ ترشا جلد ہی آئندہ تمل زبان کی ایکشن تھریلرلیو میں نظرآئیں گی۔ فلم لوکیش کنگ راج نے ہدایت کی ہے اورایس ایس نے سیون اسکرین اسٹوڈیوزکے بینرتلے پروڈیوس کیا ہے۔ اسے للت کمار نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ جگدیش پلانیسامی شریک پروڈیوسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فلم میں سنجے دت، ارجن سرجا، گوتم واسودیو مینن، منصور علی خان اور میسکن کے ساتھ وجے اور تریشا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ لیو 19 اکتوبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں معیاری اور آئی ایم اے ایکس فارمیٹس میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے بعد ان کے پاس ہدایت کار ارون واسیگرن کی آنے والی فلم دی روڈ ہے۔ فلم میں میا جارج، ویلا راما مورتی اور وویک پرسنا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔