ایرا کی شادی میں کئی سپر اسٹارس جمع ہوئے اور ایک دوسرے سے گلے ملے۔
Madhu Mantena: مدھو منٹینا اورایرا ترویدی اپنی شادی کی وجہ سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ دونوں 11 جون کو ایک دوسرے کے ساتھ سات پھیرے لے کر سات جنم کی قسمیں کھاچکے ہیں۔ اس شادی میں بالی ووڈ کے کئی اسٹارس شامل ہوئے، جس میں بالی ووڈ سے لے کر ساؤتھ اسٹارس تک کے نام بھی شامل تھے۔ اب شادی کی انسائڈ تصویر سامنے آئی ہے، جس میں رتک روشن، عامر خان او الّو ارجن جیسے اسٹار بھی شامل تھے۔
شادی میں بغیر آئکانک موومنٹ
مدھو اور ایرا کی شادی میں آئیکانک موومنٹ دیکھنے کو ملا۔ جہاں رتک روشن، عامر خان اور الّو ارجن ایک فریم کا حصہ بنے۔ اس دوران یہ اسٹارس ایک دوسرے کو دیکھ کر گلے لگانے سے نہیں روک پائے۔ تینوں نے کافی اچھا موومنٹ شیئر کیا۔ اب اس ملاقات کی دو تصاویر سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہی ہے، جس میں اسٹارس ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بات کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ وائرل ہو رہی پہلی تصویر میں رتک روشن اور الّو ارجن کو گلے لگا رہے ہیں اور عامر خان ان کے پاس کھڑے ہیں۔ وہیں ایک دیگر تصویر میں اسٹارس ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ تو وہیں عامر خان اسٹارس کی بات چیت کو سنتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
شادی میں شامل ہوئے کئی اسٹارس
مدھو منٹینا اورایرا ترویدی کی زندگی کے اس خاص لمحے میں شامل ہونے کے لئے بالی ووڈ کے کئی ستارے پہنچے، جس میں رتک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد، سارہ علی خان، مدھر بھنڈارکر، انل کپور، انوپم کھیر، سونالی بیندرے، سوناکشی سنہا، الّوارجن، کارتک آرین اورراجکمارراؤ جیسے اسٹارس کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شادی کے بعد مدھو اورایرا نے ایک گرینڈ پارٹی کا انعقاد کیا تھا، جس کی تصویربھی ایرا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرشیئرکی تھی۔ ایرا ترویدی نے اس خاص دن کے لئے بنارسی ساڑی تو وہیں مدھو نے آف وہائٹ شیروانی پہن کراس خاص دن کومزید خاص بنا دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


