Abu Danish Rehman
Bharat Express News Network
Middle East Tensions: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، امریکی سفارت خانوں کی وارننگ، شہریوں کو محتاط رہنے اور انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
سفارت خانوں نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اضافی احتیاط اختیار کریں اور ممکنہ سفری رکاوٹوں کے لیے تیار رہیں۔ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی عارضی بندش اور سفری نظام میں اچانک خلل پیدا ہونے کا امکان موجود ہے، اس لیے شہری اپنی سفری منصوبہ بندی احتیاط سے کریں۔
NEET PG 2026: ڈاکٹروں کے لیے بڑی خوشخبری، نیٹ پی جی 2026 ایک ہی شفٹ میں ہوگا، نارملائزیشن کا نظام ختم
نیٹ پی جی کے امتحان میں سب سے زیادہ تنازع مختلف شفٹوں میں الگ الگ سوالیہ پرچے ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتا تھا۔ بعض اوقات ایک شفٹ کا پرچہ نسبتاً آسان جبکہ دوسری شفٹ کا مشکل ہوتا تھا، جس کے بعد نمبروں کو برابر کرنے کے لیے نارملائزیشن کا طریقہ اپنایا جاتا تھا۔ اس عمل پر کئی امیدوار اعتراض کرتے رہے اور اسے غیر منصفانہ قرار دیا جاتا تھا۔
Happy Friendship Day 2026: فرینڈشپ ڈے کیوں منایا جاتا ہے؟ جانیے اس کی تاریخ اور دوستوں کے لیے دل کو چھو لینے والی شاعری
دوستی کی عالمی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2011 میں باضابطہ طور پر 30 جولائی کو انٹرنیشنل فرینڈشپ ڈے قرار دیا۔ اس کا مقصد صرف دوستی کا جشن منانا نہیں بلکہ مختلف ممالک، ثقافتوں اور برادریوں کے درمیان امن، تعاون اور باہمی احترام کو فروغ دینا بھی تھا۔
MadraIslandAccident: انڈونیشیا کے مدورا جزیرے کے قریب مسافر بردار جہاز میں لگی آگ، 5 افراد ہلاک، 41 لاپتا
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کے اسباب کا تعین کیا جا سکے۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب گزشتہ سال بھی انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار جہاز میں اسی نوعیت کی ہولناک آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جولائی 2025 میں شمالی سولاویسی صوبے کے قریب کے ایم بارسلونا 5 نامی جہاز میں آگ لگنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے،
Text Neck Syndrome: موبائل کی لت گردن کو وقت سے پہلے بوڑھا بنا رہی ہے، جانیں “ٹیکسٹ نیک سنڈروم” کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟
مسلسل موبائل استعمال کرنے والے افراد میں گردن کے پٹھے ہر وقت تناؤ کا شکار رہتے ہیں، جس سے ان کی طاقت کم ہونے لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس کیفیت کو "ڈیجیٹل ایجنگ" بھی قرار دیتے ہیں، کیونکہ اس سے گردن اور ریڑھ کی ہڈی عمر سے پہلے متاثر ہونے لگتی ہے۔اس بیماری کی علامات میں گردن میں مسلسل درد اور اکڑاؤ، کندھوں میں درد یا جکڑن، کمر کے اوپری حصے میں تکلیف،
Kangana Ranaut speaks on Gen Z again: کنگنا رناوت کا Gen-Z پر ایک اور بیان، کہا: آزادی ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ ذمہ داری بھی ہونی چاہیے
کنگنا رناوت کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ پہلے ہی Gen-Z کے بارے میں اپنے سابقہ تبصرے کی وجہ سے تنازعات میں گھری ہوئی ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے نئی نسل کو "گٹر جنریشن" قرار دیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔درحقیقت یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب کنگنا نے سوشل میڈیا پر نئی نسل اور بعض بھارتی خواتین کے بارے میں سخت تبصرے کیے تھے۔
Nasha Mukt Yuva Campaign: نشہ سے پاک نوجوان ہی ملک کی اصل طاقت ہیں، وزیر اعظم مودی کا Gen-Z کے نام بڑا پیغام
وزیر اعظم نے کہا کہ ہر خاندان، ہر استاد اور معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد کا فرض ہے کہ وہ نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کالجوں اور تعلیمی اداروں کے پروفیسروں سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اپنے کیمپس میں نشہ مخالف بیداری مہم مستقل طور پر چلائیں اور ضرورت مند نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کریں۔
Swami Vivekananda Cultural Youth Centre: وزیر اعظم نریندر مودی نے والمیکی رامائن اور سٹوریز آف ویدانتا مونکس کے کنڑ تراجم جاری کیے
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی قدیم روحانی روایات اور ثقافتی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے اس طرح کے اقدامات نہایت اہم ہیں اور مادری زبانوں میں کلاسیکی اور روحانی ادب کی دستیابی ملک کی تہذیبی شناخت کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
Water shortage in nearly 80,000 homes: جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد ہلاکتیں تعداد 38 ، تقریباً 80 ہزار گھروں میں پانی کی فراہمی معطل
زلزلے کے بعد ہونے والے ایک بڑے دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد کو نکالا گیا۔ ان میں سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ زخمی ہیں۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اب بھی عمارت کے اندر ممکنہ طور پر پھنسے ہوئے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔صوبائی حکام کے مطابق اس وقت متاثرہ علاقوں میں قائم 406 امدادی پناہ گاہوں میں 9 ہزار 400 سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں،
Commonwealth Games 2026: بھارتی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، امت شاہ نے تمام میڈل جیتنے والوں کو دی مبارکباد
کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں بھارتی خواتین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی طلائی میڈل اپنے نام کیے۔ اروندھتی چودھری اور پریا گھانگھس نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیتے۔ اس کے علاوہ جیسمین لمبوریا اور پریتی پوار نے بھی اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے طلائی میڈل پر قبضہ جما لیا





