Bharat Express

Amir Equbal




Bharat Express News Network


پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران پیر کو راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں میں اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے منی پور پر پی ایم مودی کے بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران راجیہ سبھا کے چیئرمین نے مانسون سیشن کی بقیہ مدت کے لیے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ  سنجے سنگھ کو معطل کر دیا۔

انجو نصراللہ کی محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر ایک سادہ فیس بک دوستی کے طور پر شروع ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی۔ ان کے درمیان فاصلے کے باوجود ان کی محبت مضبوط ہوتی گئی. سیما حیدر کا معاملہ سامنے آنے سے پہلے ہی انجو نے پاکستان جانے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی تھی۔

دہلی کی ایک خصوصی عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں ممنوعہ تنطمیوں  کے لیے کام کرنے والے چھ دیگر ساتھیوں کا نام بھی شامل ہے۔ جس میں دونوں اداروں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کا ایک پیچیدہ نظام بھی بیان کیا گیا ہے۔ این آئی اے بی کے آئی اور کے ٹی ایف سے جڑے 16 دیگر مفرور اور گرفتار ملزمان کے تعلق کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ پہلے آبپاشی کے نظام کی کمی کی وجہ سے پیداوار کم ہوتی تھی۔ کسانوں کو کھیتی باڑی میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب ہر کسان کے کھیت تک پانی پہنچانے کا کام کئی آبپاشی منصوبوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

ہوا بازی کا شعبہ بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ متحرک، عوامی طور پر نظر آنے والا اور انتہائی حساس شعبہ ہے۔ ہوا بازی کے شعبے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے  سی آئی ایس ایف نے ایک موثر حفاظتی نظام قائم کیا ہے۔

این آئی اے نے ریاض احمد کے بارے میں معلومات دینے والے کو تین لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایجنسی نے چھاپے کے دوران ایک موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ کیس اے ٹی ایس لکھنؤ نے 12 ستمبر 2018 کو درج کیا تھا۔

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش نے منی پور کے واقعہ کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ منی پور کا واقعہ نفرت پھیلانے کی سیاست اور بات کرکے حکمرانی کی پالیسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی ووٹ کی سیاست کی وجہ سے ایسا واقعہ منی پور میں پیش آیا جہاں خواتین کے استھ اس طرح کا برتاؤ کیا گیا۔

کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین نے ترواننت پورم میں کہا کہ فسادات کی آڑ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عیسائیوں پر حملہ ہے۔ عیسائی قبائلی گروہوں کے گرجا گھروں پر منظم طریقے سے حملے کیے گئے اور انہیں تباہ کیا گیا۔ سنگھ پریوار نے سیاسی فائدے کے لیے منی پور کو فسادات کے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے

منی پورواقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے، ایے ناساز گار حالات ہونے کے باوجود وزیر داخلہ امت شاہ تین سے چار دنوں تک وہاں رہے، تاہم واقعہ میں لاپرواہی برتی گئی، یہ واقعہ افسوس ناک ہے

ہفتہ کو بھیجے گئے خط میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے لکھا کہ 'ملک قبائلیوں کو توڑ پھوڑ کا شکار ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ خاموشی بھی بے رحمانہ جرم کا ایک چہرہ ہے۔ یہ میں بھاری دل کے ساتھ ریاست منی پور میں جاری تشدد کے حوالے سے لکھ رہا ہوں