Ira Khan Wedding: بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اپنے بوائے فرینڈ نوپور شکھرے کے ساتھ 3 جنوری 2024 کو شادی کرنے والی ہیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔ مبینہ طور پردونوں مہاراشٹرین انداز میں شادی کرنے والے ہیں۔ اس درمیان عامر خان اوران کی سابق اہلیہ رینا دتہ کا گھرسج چکا ہے۔ بیٹی کی شادی کے لئے دونوں کا گھرلائٹوں سے روشن ہوگیا ہے۔
ایرا خان اور نوپور شکھرے کی شادی سے پہلے کی رسومات شروع ہوگئی ہیں۔ ان کی روایتی مہاراشٹرین کیلوان تقریب ہوچکی ہے اورباقی رسومات بھی شروع ہورہی ہیں۔ ایرا خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پرجو تصاویرشیئرکی ہیں ان میں نئی دلہن کی چمک صاف نظرآرہی ہے۔ اس دوران ہمیں ایرا خان کی والدہ اورعامرخان کی پہلی بیوی رینا دتہ کے گھرکی ایک شاندارجھلک دیکھنے کوملی، جوبیٹی کی شادی سے پہلے پوری طرح سے سجا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
شادی سے پہلے کا ویڈیو وائرل
ایک ویڈیومیں کیمرے کے پیچھے موجود ایرا خان کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، ”ہے بھگوان، ایک مہاراشٹرین سے شادی کرواورکیلون لے آؤ۔ یہ کتنا دلچسپ ہے؟“ا ان کی قریبی دوست، اداکارہ متھیلا پالکرنے بھی رات کے کھانے سے دولہا اوردلہن کے ساتھ کی تصاویرشیئرکی تھیں۔ ایرا خان اورنوپورشکھرے نے 2023 کا آخری دن ایک ساتھ منایا۔ ایرا خان نے ان کی ایک خوبصورت تصویرشیئرکی تھی اورکوئی بھی کیپشن نہیں دیا تھا۔
View this post on Instagram
ایرا خان-نوپورشکھرے کی شادی کی تفصیل
حال ہی میں خبریں آئی تھیں کہ ایرا خان اورنوپورشکھرے ممبئی میں ایک گرینڈ ویڈنگ ریسپشن کا بھی انعقاد کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق، ایرا خان اورنوپورشکھرے اپنی شادی کے بعد ممبئی میں ایک شاندار ریسپشن دیں گے۔ مبینہ طورپرریسپشن 10 جنوری کے بعد ہوگا۔ مبینہ طور پر شادی کے ریسپشن کے لئے بالی ووڈ کی کئی بڑی ہستیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایسی خبریں ہیں کہ عامر خان کے دوست سلمان خان، جوہی چاؤلہ، فاطمہ ثنا شیخ، ثانیہ ملہوترا، رتک روشن، شاہ رخ خان، کرینہ کپور خان جیسے مہمان ریسپشن میں شامل ہوسکتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


