Bharat Express

Eid-E-Milad 2023: پورے ملک میں جشن میلاد النبی ﷺ کا اہتمام، پورے ملک میں خوشی کا ماحول، صدرجمہوریہ نے اہل وطن کو پیش کی مبارکباد

عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پرصدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے پیغمبرمحمدصلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے مقع پر آپسی بھائی اورخیرسگالی کے جذبے سے سرشارہوکرپوری انسانیت کی فلاح کے لئے کام کرنے کا عہد کرنے کی تلقین کی۔

پورے ملک میں عید میلادالنبی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

 پیغمبرِانسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پردنیا بھرمیں جشن منایا جاتا ہے۔ آج جمعرات کے روز یعنی 28 ستمبر2023 کو 12 ربیع الاول 1445 ہجری کو پورے ملک میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پرہندوستان کے تمام شہروں میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پرصدرجمہوریہ دروپدی مرمونے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے پیغمبرمحمدصلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے مقع پر آپسی بھائی اورخیرسگالی کے جذبے سے سرشارہوکرپوری انسانیت کی فلاح کے لئے کام کرنے کا عہد کرنے کی تلقین کی۔

عیدمیلاالنبیﷺ کے موقع پرجلوس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ملک کے کئی مقامات میں عاشقان رسولﷺ اظہارمحبت وعقیدت کے لئے جلوس میں شرکت کررہے ہیں۔ ملک کی مختلف مساجد میں بھی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اورپُرامن وخوش گوارماحول میں جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔ کئی مقامات پر لوگوں کو پانی اورشربت وغیرہ پلانے کا اہتمام کیا گیا۔ عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پراترپردیش میں اسلامک سینٹرآف انڈیا کی طرف سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک کے جلسے اورجلوس میں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی اوران کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کریں۔

بھارت ایکسپریس۔