‘دی کشمیر فائلس’ اور ‘گدر-2’ پرنصیرالدین شاہ کے بیان کی جہاں ایک طرف تنقید ہورہی ہے۔ وہیں ایک عظیم ڈائریکٹر سنی دیول کی گدر-2 سے کافی متاثر ہیں۔ وہ اکشے کمار کی ‘اوایم جی-2’ سمیت ‘گدر-2’ کو مخالف ماحول میں ذمہ دار فلم میکنگ کوا چھی مثال مانتے ہیں۔
انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ ببل کو دیئے انٹرویو میں ’گدر-2’ اور ’او ایم جی-2′ سے متعلق کہا کہ دونوں پروپیگنڈہ فلموں کے دائرے میں آسکتی تھیں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا، ‘آج کی ڈیٹ میں سنیما ہال میں جو سب سے بڑی فلم چل رہی ہے۔ وہ گدر-2 اور اومائی گاڈ-2 ہے۔ اس وقت ملک کا جو موڈ ہے، فلمسازاس کے مطابق اسے بڑی آسانی سے پروپیگنڈہ اور کاونٹر پروپیگنڈہ بناسکتے تھے۔
انوراگ کشیپ ’گدر-2‘ اور ’او ایم جی-2‘ کی تعریف میں مزید کہتے ہیں کہ یہ مین اسٹریم سنیما میں ذمہ داری بھری فلم مینگ ہے۔ وہیں کوئی ہلّا نہیں ہوا، کہیں کوئی آواز نہیں اٹھی۔ بے وجہ متنازعہ نہیں ہوئی۔ یہ آڈینس کے لئے اچھی فلمیں ہیں۔ فلمساز اپنے فائدے کے لئے موقع پرست نہیں بنے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، 60 کروڑ روپئے میں بنی ’اوایم جی-2‘ نے ورلڈ وائڈ باکس آفس سے 220.05 کروڑ روپئے کمائے۔ وہیں ’گدر-2‘ کا کلیکشن 500 کروڑ روپئے کے پار ہے اور یہ ابھی بھی کمائی کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


