Bharat Express DD Free Dish

Ravi Sinha will be New Chief of Research and Analysis Wing: آئی پی ایس روی سنہا کو بنایا گیا خفیہ ایجنسی RAW کا سربراہ

آئی اپی ایس افسر روی سنہا کو خفیہ ایجنسی را کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ روی سنہا 30 جون کو عہدہ سنبھالیں گے۔ فی الحال سامنت گوئل را کے سربراہ ہیں۔

آئی پی ایس روی سنہا کو خفیہ ایجنسی را کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

Ravi Sinha New RAW Chief: روی سنہا کو ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (RAW) کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔ وہ 1988 بیچ کے چھتیس گڑھ کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ تقرریوں پر کابینہ کی کمیٹی نے روی سنہا کی تقرری کو منظوری دی ہے۔ روی سنہا 30 جون کو موجودہ آرڈبلیو چیف کی مدت مکمل ہونے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے اور ان کی مدت 2 سالوں کی ہوگی۔ یہ جانکاری افسران نے آج پیر کے روز دی۔ فی الحال سامنت گوئل را کے سربراہ ہیں۔

1988 بیچ کے انڈین پولیس سروس کے افسر روی سنہا موجودہ وقت میں کابینی سکریٹریٹ میں اسپیشل سکریٹری کے طور پر تعینات ہیں۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے آرڈبلیو اے کے سکریٹری کے طور پر دو سال کے لئے سنہا کی مدت کار کو منظوری دی ہے۔

پرسنل منسٹری کے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سینئرآئی پی ایس افسرروی سنہا کو پیرکے روز ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسی را کا نیا سربراہ مقررکیا گیا ہے۔ وزارت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی تقرری  کمیٹی نے سنہا کو دوسال کی مدت کے لئے را کے نئے سربراہ کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ روی سنہا نے سامنت کمارگوئل کی جگہ لی ہے، جو30 جون 2023 کواپنی میعاد پوری کریں گے۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read