اتر پردیش کے ہردوئی میں بدھ کی دوپہر گنگا ایکسپریس وے پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں تیز رفتار XUV کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں نوئیڈا کی ایک آئی ٹی کمپنی میں وائس چیئرمین کے عہدے پر فائز سوربھ اپادھیائے سمیت ان کے خاندان کے چاروں افراد کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں سوربھ کی اہلیہ مینکا اور ان کے دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ خاندان تہوار منانے کے لیے نوئیڈا سے پریاگ راج جا رہا تھا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی خاندان میں کہرام مچ گیا۔
تہوار منانے پریاگ راج جا رہا تھا خاندان
اطلاعات کے مطابق، سوربھ اپادھیائے کا تعلق بنیادی طور پر پریاگ راج کے نیم سرائے منڈیرا سے تھا۔ وہ نوئیڈا کی ایک آئی ٹی کمپنی میں وائس چیئرمین کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ بدھ کے روز وہ اپنی اہلیہ مینکا اپادھیائے (35)، بڑے بیٹے ویوم (7) اور چھوٹے بیٹے شیووم (ڈیڑھ سال) کے ساتھ نوئیڈا سے پریاگ راج کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ خاندان بھائی دوج اور چھٹھ پوجا کے موقع پر اپنے گھر جا رہا تھا۔ انہیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ راستے میں ان کے ساتھ اتنا بڑا حادثہ پیش آجائے گا۔
ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد 30 میٹر تک گھسٹتی رہی کار
بتایا جا رہا ہے کہ گنگا ایکسپریس وے پر ان کی کار اچانک بے قابو ہوگئی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق، ٹکر کے بعد کار تقریباً 30 میٹر تک ڈیوائیڈر پر گھسٹتی چلی گئی۔ حادثے میں سوربھ، ان کی اہلیہ مینکا اور سات سالہ بیٹے ویوم کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں، ڈیڑھ سالہ چھوٹا بیٹا شیووم کار کا شیشہ ٹوٹنے کے بعد اچھل کر تقریباً 20 فٹ نیچے جا گرا۔ وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوگیا۔
اسپتال میں معصوم بچے نے بھی دم توڑ دیا
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ سانڈی، بلگرام اور ہَرپال پور تھانوں کی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ شدید زخمی شیووم کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے بھی مردہ قرار دے دیا۔ اس طرح اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے چاروں افراد کی جان چلی گئی۔ سی او رام سورت سونکر کے مطابق، 11 نومبر کو گنگا ایکسپریس وے پر تیز رفتار ایکس یو وی کار حادثے کا شکار ہوئی۔ پولیس اس معاملے میں ضروری قانونی کارروائی کر رہی ہے اور حادثے کی وجوہات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


