Bharat Express DD Free Dish

Kajal Raghwani’s Shocking Revelation: ’’میں نے خودکشی کی کوشش کی تھی…‘‘، ’رائز اینڈ فال 2‘ میں کاجل راگھوانی کا بڑا انکشاف

کاجل نے واضح کیا کہ انہوں نے ایسا کسی کے چھوڑ جانے یا محبت میں ناکامی کی وجہ سے نہیں کیا تھا، بلکہ یہ سب انہوں نے اپنے لیے کیا تھا۔ کاجل کی بات سن کر منیش کشیپ نے پوچھا کہ آخر کوئی اپنے لیے اپنی کلائی کی نس کیوں کاٹے گا؟

ممبئی: بھوجپوری اداکارہ کاجل راگھوانی ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال-2‘ میں نظر آ رہی ہیں۔ شو کے دوران کاجل نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا، جب انہوں نے اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی اور اپنی کلائی کی نس کاٹ لی تھی۔

کلائی پر نشان دیکھ کر نہاریکا نے پوچھا سوال

دراصل شو کے دوران کنٹیسٹنٹ نہاریکا تیواری نے کاجل کے ہاتھ پر کلائی کٹنے کا نشان دیکھا اور اس کے بارے میں پوچھا۔ اس پر کاجل نے بتایا، ’’میں نے خودکشی کی کوشش کے دوران اپنی کلائی کی نس کاٹی تھی۔‘‘

کاجل راگھوانی کی یہ بات سن کر وہاں موجود تمام کنٹیسٹنٹ حیران رہ گئے۔ کاجل کی بات سننے کے بعد منیش کشیپ نے کہا، ’’میں انجیکشن سے ڈرتا ہوں، یہاں لڑکیاں ہاتھ کاٹ لیتی ہیں۔ آپ لوگوں میں اتنی ہمت کہاں سے آ رہی ہے؟ شدت سے محبت کیجیے، لیکن اگر کوئی آپ کو بھول رہا ہے تو اسے بھول جائیے۔‘‘

’’یہ کسی کے چھوڑنے یا محبت کی وجہ سے نہیں تھا‘‘

حالانکہ، کاجل نے واضح کیا کہ انہوں نے ایسا کسی کے چھوڑ جانے یا محبت میں ناکامی کی وجہ سے نہیں کیا تھا، بلکہ یہ سب انہوں نے اپنے لیے کیا تھا۔ کاجل کی بات سن کر منیش کشیپ نے پوچھا کہ آخر کوئی اپنے لیے اپنی کلائی کی نس کیوں کاٹے گا؟ اپنی اس وقت کی ذہنی کیفیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کاجل نے کہا، ’’اس وقت میں زندگی کے ایک ایسے دور سے گزر رہی تھی، جب نہ مجھے دنیا سمجھ آ رہی تھی اور نہ ہی جینے کا من تھا۔‘‘

سابق بوائے فرینڈ پر مارپیٹ اور تشدد کا الزام

کاجل اس سے پہلے بھی شو میں مشکل رشتوں اور جذباتی کشمکش کے بارے میں بات کر چکی ہیں۔ شو کے دوران سابق کنٹیسٹنٹ انیس بھگت سے گفتگو میں انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی جانب سے مبینہ مارپیٹ اور ہراساں کیے جانے کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا تھا کہ جس شخص سے انہوں نے محبت کی، اسی نے انہیں زمین پر پٹخ کر لاتوں سے مارا اور ان کے بال بھی کھینچے تھے۔

پیسے، طاقت اور حکمت عملی پر مبنی ہے شو

مقبول بھارتی ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ پیسے، طاقت اور حکمت عملی کے کھیل پر مبنی ہے۔ یہ شو ایمیزون پرائم ویڈیو یا ایمیزون ایم ایکس پلیئر پر نشر کیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read