گوہاٹی: نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی جانب سے منگل کے روز بتایا گیا کہ آسام کے ناگاؤں ضلع میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے علی الصبح 4:23 بجے محسوس کیے گئے۔ اس کا مرکز زمین کے اندر تقریباً 33 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
منی پور اور میگھالیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے
وہیں، منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کا مرکز زمین کے اندر تقریباً 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12:33 بجے میگھالیہ کے ویسٹ کھاسی ہلز میں 3.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کا مرکز زمین کے اندر 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
مہاراشٹر میں بھی محسوس کیے گئے جھٹکے
بتادیں کہ حال ہی میں 3 اکتوبر کو مہاراشٹر کے ہنگولی ضلع میں ہفتے کے روز دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ صبح تقریباً 7:46 بجے ریکٹر اسکیل پر 3.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ زلزلے کا مرکز ہنگولی ضلع کے گڈھالا گاؤں کے مضافاتی علاقے میں تقریباً 7 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ رات 10 بج کر 33 منٹ 46 سیکنڈ پر آیا تھا، جس کا مرکز زمین سے تقریباً 5 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




