Bharat Express DD Free Dish

All India Unani Tibbi Congress: مدرسہ چچا نہرو علی گڑھ میں آل انڈیا یونانی طینی کانگریس کی جانب سے 159 ویں مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ طب یونانی دور حاضر میں منسٹری آف آیوش حکومت ہند کے قیام کے بعد بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، کئی ممالک میں بھارت سرکار کی طرف سے شاخیں  کھولنے کے لیے مجھوتا بھی ہو چکا ہے۔

نئی دہلی : مدرسہ چچا نہرو علی گڑھ میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے 159 ویں مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد ایڈوکیٹ شاہ جبیں  قاضی کی سربراہی میں کیا گیا۔ جس میں ماہر اطباء اور ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کر کے انہیں ضروری طبی مشورے فراہم کیے اورمفت میں دوائیں بھی فراہم کی گئیں ۔ اس موقع پر مدرسہ چچا نہرو کے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے القاضی اردو اکیڈمی اینڈ کو چنگ ٹرسٹ کی جانب سے میڈل اور سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے گئے۔ کیمپ میں  ڈپارٹمنٹ آف نسواں وقبالت اے کے طبیہ کالج علی گڑ ھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹروں کے علاوہ سی سی آریوایم کے سینئر سائنٹسٹ ڈاکٹر ایم یو اظہر، ڈاکٹر ذکی الدین ( سابق ڈپٹی ڈائریکٹرسی سی آریو ایم )، ڈاکٹر شہناز پروین ( سابق کنسلٹنٹ یونانی، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال، نئی وبلی ) حکیم نعیم رضا، حکیم محمد مرتضی و ہلوی ، ڈاکٹر روضی خان، ڈاکٹر بشریٰ فراز، ڈاکٹر بشری ٰ ملک، ڈاکٹر اریشہ خالد، ذیشان قاضی اور اسرار احمد امینی وغیرہ نے اپنی اعزازی خدمات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد ملک (ڈائرکٹر ریشماا صغر، علی گڑھ) کی معیاری خدمات کو بھی سراہا گیا۔

کیمپ کا افتتاح مسز سلمی حامد انصاری صاحبہ نے کیا۔ انہوں نے خدمت خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آل انڈیا یونانی طیبی کانگریس کی جانب سے مسلسل مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے ذریعہ نہ صرف عوام الناس کی خدمت کی جارہی ہے، بلکہ طب یونانی کی افادیت سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے، یہ بہت موثر طریقہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طب یونانی صدیوں سے رائج ہے اور یہ سستا، ہر ایک کی پہنچ اور بہت کار گر طریقہ علاج ہے۔اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ طب یونانی دور حاضر میں منسٹری آف آیوش حکومت ہند کے قیام کے بعد بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، کئی ممالک میں بھارت سرکار کی طرف سے شاخیں  کھولنے کے لیے مجھوتا بھی ہو چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read