Bharat Express DD Free Dish

BRICS Summit: برکس سربراہی اجلاس، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زائد نئی دہلی پہنچے، وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کیا پرتپاک استقبال

وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’18ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے نئی دہلی میں ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا پرتپاک استقبال ہے۔ ہوائی اڈے پر وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔‘‘

نئی دہلی: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان جمعہ کو 18ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے۔ ہوائی اڈے پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور کیرتی وردھن سنگھ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’18ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے نئی دہلی میں ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کا پرتپاک استقبال ہے۔ ہوائی اڈے پر وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔‘‘ وزارت نے مزید کہا کہ یہ دورہ مشترکہ خوشحالی کے لیے مضبوط تجارت اور توانائی کے تحفظ پر مرکوز بھارت-یو اے ای جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔

مصری صدر السیسی بھی نئی دہلی پہنچے

اس سے قبل مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی بھی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے۔ ہوائی اڈے پر وزیر مملکت سنجے سیٹھ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزارت خارجہ نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’18ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے نئی دہلی میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا پرتپاک استقبال ہے۔ ہوائی اڈے پر وزیر مملکت سنجے سیٹھ نے ان کا استقبال کیا۔ بھارت اور مصر کے درمیان گہری دوستی کے رشتے ہیں، کیونکہ ہم ایک مضبوط برکس شراکت داری کی تعمیر کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔‘‘

12 اور 13 ستمبر کو ہوگا برکس سربراہی اجلاس

بھارت 2026 میں برکس کی صدارت کر رہا ہے۔ اسی حیثیت سے بھارت 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی میں 18ویں برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اجلاس میں برکس کے رکن ممالک، شراکت دار ممالک اور مدعو مہمان ممالک کے لیڈر ایک ساتھ شرکت کریں گے۔ برکس میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیا، ایران، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ برکس کے شراکت دار ممالک میں بیلاروس، کیوبا، بولیویا، قازقستان، ملائیشیا، نائجیریا، تھائی لینڈ، یوگنڈا، ازبکستان اور ویتنام شامل ہیں۔

عالمی فلاح کے لیے بامعنی گفتگو کی امید

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں دنیا بھر کے لیڈر برکس سربراہی اجلاس کے لیے نئی دہلی میں جمع ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں عالمی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف امور پر مثبت اور بامعنی تبادلہ خیال ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read