Urdu Conclave 2026

شرے یس ایئر سمیت باہر ہوں گے 14 کھلاڑی، جانئے کب ہوگی ہندوستان کی اگلی سیریز؟ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا راستہ ہموار

اپنی آئندہ سیریز میں ٹیم انڈیا پوری طرح تبدیل نظرآئے گی۔ ہندوستان کو اب سری لنکا سے ٹورنا منٹ کھیلنا ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے ایک یاد دو نہیں بلکہ 14 کھلاڑی تبدیل نظرآئیں گے۔

ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ ایک ماہ میں 3 ٹی-20 اورایک ونڈے سیریزکھیلی، لیکن اب ٹیم انڈیا ٹسٹ سیریزکھیلے گی۔ ہندوستانی ٹیم سری لنکا جائے گی، جہاں دومیچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلی جائے گی۔ ہندوستان کے لئے یہ سیریزکافی اہم ہے، کیونکہ یہ سیریزورلڈ  ٹسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔ ٹی-20 سیریزسے موازنہ کریں توسری لنکا میں شرے یس ایئرسمیت 14 کھلاڑی نہیں نظرآئیں گے۔

سری لنکا میں ٹیم انڈیا کی کمان شبھمن گل کے ہاتھوں میں ہوگی۔ شرے یس ایئر، ویبھو سوریہ ونشی، ایشان کشن، ابھیشیک شرما، سریانش شیڈگے، شیوم دوبے، پرنس یادو، اشوک شرما، مینک یادو، رنکو سنگھ جیسے کھلاڑی باہر ہوں گے۔ حالانکہ ابھی تک بی سی سی آئی نے سری لنکا دورے کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان نہیں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سری لنکا دورے کے لئے بی سی سی آئی منگل (28 جولائی) کو ہندوستانی ٹیم کا اعلان کرے گی۔ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریزمیں کئی نوجوان کھلاڑی نظرآسکتے ہیں۔ کیونکہ ہندوستان کے پانچ اہم کھلاڑی اس دورے کے لئے فٹ نہیں ہیں۔

سیریز کے لئے فٹ نہیں یہ کھلاڑی 

فٹ نہیں ہونے والے کھلاڑیوں واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، سائی سدرشن، ہرشت رانا اور نتیش کمار ریڈی شامل ہیں۔ ان پانچ کھلاڑیوں کی دستیابی نہیں ہونے سے کئی نئے کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے۔   ہندوستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ 15 اگست سے گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا اورآخری ٹسٹ میچ 23 اگست سے کولمبو کے سنہالیس اسپورٹس کلب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کی پچ کو دیکھتے ہوئے ٹیم انڈیا میں کئی اسپنرنظرآسکتے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے ہندوستان کی ممکنہ 15 رکنی ٹیم: یشسوی جیسوال، شبھمن گل (کپتان)، دیودت پڈکّل، دھرو جریل (وکٹ کیپر)، کے ایل راہل، کلدیپ یادو، محمد سراج، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندرجڈیجہ، اکشرپٹیل، مانو ستھار، پرسدھ کرشنا، گرنوربراڑ، ریتوراج گائیکواڑ اورسارانش جین۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read