Bharat Express DD Free Dish

Dhule Accident: مہاراشٹر کے دھولے میں بس نے ماری بائیک کو ٹکر، ماں بیٹے سمیت تین افراد کی دردناک موت

چشم دید گواہوں اور نگرانی کے کیمروں میں محفوظ مناظر کے مطابق، نَکشتر لانز کے قریب جب یہ افراد سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی وقت دھولے کی سمت سے آنے والی ایک بے قابو بس نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بائیک مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دھولے: مہاراشٹر کے ضلع دھولے میں تیز رفتاری ایک بار پھر جان لیوا ثابت ہوئی۔ ایک تیز رفتار بس نے بائیک سوار جو زوردار ٹجر ماردی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ حادثے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

کیسے پیش آیا حادثہ؟

دھولے شہر کی پارولا روڈ پر ہفتہ کی علی الصبح پیش آنے والے اس المناک حادثے میں ورکھیڈی گاؤں کے رہائشی ماں بیٹے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت سبھاش دھنگر، نندو پاٹل اور ان کی ماں سندھوبائی پاٹل کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تینوں ایک ہی بائیک پر سوار ہو کر کہیں جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار لگژری بس نے ان کی بائیک کو زوردار ٹکر مار دی۔

چشم دید گواہوں کا بیان

چشم دید گواہوں اور نگرانی کے کیمروں میں محفوظ مناظر کے مطابق، نَکشتر لانز کے قریب جب یہ افراد سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی وقت دھولے کی سمت سے آنے والی ایک بے قابو بس نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بائیک مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

گاؤں میں سوگ کی فضا

حادثے کی خبر جیسے ہی ورکھیڈی گاؤں پہنچی، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی اچانک موت سے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس حادثے نے ایک بار پھر سڑکوں کی حفاظت اور ٹریفک نظم و ضبط پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ دھولے سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں تیز رفتار گاڑیوں کی وجہ سے مسلسل حادثات پیش آ رہے ہیں۔ خاص طور پر لگژری بسوں اور بھاری گاڑیوں کی بے قابو رفتار عام شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

مقامی لوگوں کے مطالبات

دوسری جانب اس افسوسناک حادثے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر رفتار کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں، مناسب مقامات پر بریکر بنائے جائیں اور بس ڈرائیوروں کے لیے مزید سخت قوانین نافذ کیے جائیں تاکہ اس نوعیت کے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read