Bharat Express DD Free Dish

‘Baby Do Die Do’ Teaser: فلم ’بیبی ڈو ڈائی ڈو‘ کا ٹیزر جاری، پراسرار خاتون قاتلہ ’بےبی کرمارکر‘ کے کردار میں نظر آئیں گی ہما قریشی

ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم 3 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ٹیزر میں بےبی کرمارکر کی کہانی کو اس کے بچپن سے جوڑتے ہوئے مختلف دلچسپ کرداروں کا تعارف کرایا گیا ہے۔ ممبئی کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں ایکشن، تجسس اور پراسراریت نمایاں طور پر دکھائی دے گی۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کی نئی فلم ’بے بی ڈو ڈائی ڈو‘ کا بے حد منتظر ٹیسر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ناظرین کو ’بےبی کرمارکر‘ کی تاریک، منفرد اور پراسرار دنیا کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ فلم میں ہما قریشی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جسے ہندوستان کی پہلی دیسی خاتون ہٹ وومن (پیشہ ور قاتلہ) کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں بےبی کرمارکر کی کہانی کو اس کے بچپن سے جوڑتے ہوئے مختلف دلچسپ کرداروں کا تعارف کرایا گیا ہے۔ ممبئی کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں ایکشن، تجسس اور پراسراریت نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے۔ ٹیزر میں ایک سرخ چھتری اٹھائے خاتون شہر کی بھیڑ میں خاموشی سے چلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، جو اپنے پیچھے کئی سوالات چھوڑ جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی مرکزی کردار بیبی کارمارکر کے بارے میں بہت کم معلومات ظاہر کی گئی ہیں، جس سے اس کا راز مزید گہرا ہو جاتا ہے۔

یادگار کرداروں سے بھرپور دنیا

فلم کے پروڈیوسر ثاقب سلیم نے کہا کہ اس ٹیزر کے ذریعے ناظرین کے لیے بےبی کی دنیا کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق بےبی کرمارکر کے اسرار کے پیچھے کئی یادگار کردار موجود ہیں، جو کہانی کو مزید دلچسپ اور پیچیدہ بناتے ہیں۔ فلم میں سکندرکھیر، چنکی پانڈے، سیما پہوا، رچت سنگھ اور مرودھر شیخاوت بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

قتل کے بعد ہجوم میں گم ہو جاتی ہے بے بی کرمارکر

ہدایت کار نچیکیت سامنت نے ہما قریشی کے کردار کے بارے میں کہا کہ بے بی کرمارکر قتل کرنے کے بعد ہجوم میں اس طرح گم ہو جاتی ہے جیسے کبھی وہاں موجود ہی نہ ہو۔ ان کے مطابق اس کردار کی سب سے منفرد بات یہی ہے کہ کہانی صرف قتل تک محدود نہیں بلکہ اس کے بعد فرار ہونے کا انداز بھی اتنا ہی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کردار کو لکھنا ایک بات تھی، لیکن اسے زندگی بخشنے کے لیے ایک مضبوط اداکارہ کی ضرورت تھی اور ہما قریشی نے اس کردار میں حقیقت اور گہرائی پیدا کر دی۔ ’بے بی ڈو ڈائی ڈو‘ کی ہدایت کاری نچیکیت سامنت نے کی ہے، جبکہ اسے ثاقب سلیم نے اپنے بینر سلیم سبلنگ کے تحت پونے 04 فلمس کے اشتراک سے پروڈیوس کیا ہے۔ اسرار، ہنگامہ آرائی اور غیر متوقع موڑ سے بھرپور یہ فلم 3 جولائی 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read