نئی دہلی : بالی ووڈ کے معروف فلم ساز امتیاز علی نے فلم کاک ٹیل کی کاسٹنگ سے متعلق اپنے ایک بیان پر اٹھنے والے تنازع کے بعد وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری تنقید کے درمیان کہا کہ ان کا مقصد اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ٹھیس پہنچانا ہرگز نہیں تھا اور ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا۔ امتیاز علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں احساس دلایا گیا کہ ان کی باتوں کو غلط سمجھا جا سکتا ہے اور اس سے دیپیکا کو دکھ پہنچ سکتا ہے، اسی لیے انہوں نے اس معاملے پر عوامی طور پر صفائی دینا مناسب سمجھا۔ دراصل امتیاز علی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم کاک ٹیل میں دیپیکا پڈوکون کو پہلے “میرا” کے کردار کے لیے آڈیشن دینے کو کہا گیا تھا، اس کے بعد انہیں “ویرونیکا” کا کردار دیا گیا، کیونکہ اس وقت ان کی عوامی شبیہ اس کردار سے بالکل مختلف سمجھی جاتی تھی۔
امتیازعلی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کئی یوزر نے اعتراض کیا اور کہا کہ یہ تبصرہ دیپیکا کی شخصیت اور امیج پر غیر ضروری رائے زنی تھا۔ معاملہ اس وقت مزید زیر بحث آیا جب کاک ٹیل 2 کی ریلیز کی خبریں سامنے آئیں اور فلم ایک بار پھر گفتگو کا موضوع بن گئی۔اپنے وضاحتی نوٹ میں امتیاز علی نے دیپیکا کے لیے جذباتی انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں دیپیکا پڈوکون کے لیے اس طرح کا ڈسکلیمر لکھنا پڑے گا، لیکن وہ کوئی رسک نہیں لینا چاہتے تھے۔ انہوں نے لکھا، “میری پیاری اور خوبصورت دیپیکا پڈوکون، تم میری دوست ہو، میری ہمدم ہو اور میرے لیے خوشی اور مذاق کا سب سے خوبصورت ذریعہ ہو۔ مجھے یقین ہے کہ تم میرے مزاح کو کبھی غلط نہیں سمجھو گی، کیونکہ تم سب سے بہتر جانتی ہو کہ میں تم سے کتنی محبت کرتا ہوں، تمہاری کتنی عزت کرتا ہوں اور تمہاری کتنی تعریف کرتا ہوں۔”
امتیاز علی نے مزید کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ ممکن ہے ان کی بات کو غلط اندازمیں لیا جائے، اس لیے وہ وضاحت دینا چاہتے ہیں تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔ امتیازعلی نے اپنے پیغام کے آخر میں دیپیکا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے لیے ہمیشہ عزت اور محبت رکھتے ہیں۔ہدایت کار نے یہ بھی کہا کہ ان کی فطرت میں سختی یا کسی کو نیچا دکھانا شامل نہیں ہے۔ ان کے مطابق دیپیکا پڈوکون ان چند لوگوں میں شامل ہیں جو انہیں سب سے بہتر سمجھتی ہیں، اسی لیے وہ نہیں چاہتے کہ ان کے کسی مذاق یا بیان سے اداکارہ کو تکلیف پہنچے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
