Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Netherlands Visit: نیدرلینڈ میں بھارتی برادری کے شاندار استقبال کی جھلکیاں وزیر اعظم مودی نے شیئر کیں

وزیر اعظم نے ایک اور پوسٹ میں استقبال کی مزید جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بھارتی کمیونٹی کی محبت اور جوش و خروش کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں روایتی لباس میں ملبوس فنکار مختلف ثقافتی پروگرام پیش کرتے دکھائی دیے،

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کے نیدرلینڈ پہنچنے پر وہاں مقیم بھارتی برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جس کی جھلکیاں خود وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ اپنے یورپی سفارتی دورے کے دوران نیدرلینڈ پہنچنے والے وزیر اعظم مودی کا دی ہیگ میں روایتی بھارتی انداز میں استقبال کیا گیا، جس میں ہندوستانی ثقافت اور فنون کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’کل نیدرلینڈ میں بھارتی برادری کی جانب سے کیا گیا استقبال شاندار تھا۔ استقبال کے دوران کتھک، اوڈیسی، بھرت ناٹیم، کچی پوڑی اور موہنی آٹم جیسے کلاسیکی رقص پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ گربا ڈانس کی رنگا رنگ پرفارمنس بھی شامل تھی۔‘‘

وزیر اعظم نے ایک اور پوسٹ میں استقبال کی مزید جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بھارتی کمیونٹی کی محبت اور جوش و خروش کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں روایتی لباس میں ملبوس فنکار مختلف ثقافتی پروگرام پیش کرتے دکھائی دیے، جبکہ وہاں موجود بھارتی نژاد افراد نے نعرے لگا کر اور تالیاں بجا کر وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا۔نیدرلینڈ میں اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی آج نیدرلینڈ کے وزیر اعظم روب جیٹن کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ سرکاری دورے کے تحت نیدرلینڈ کے بادشاہ کنگ ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسیما سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی اپنے قیام کے دوران نیدرلینڈ میں مقیم بھارتی برادری سے خطاب بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈ کے بڑے کاروباری رہنماؤں سے ان کی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے، جہاں اقتصادی اور صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔

وزیر اعظم مودی 17 مئی تک نیدرلینڈ میں قیام کریں گے۔ یہ ان کا نیدرلینڈ کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2017 میں نیدرلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ موجودہ دورے کو بھارت اور نیدرلینڈ کے تعلقات کے لیے انتہائی اہم مانا جا رہا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ برسوں میں اسٹریٹجک شراکت داری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’گوڈ ایونڈ نیدرلینڈ! وزیر اعظم نریندر مودی نیدرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ بھارت اور نیدرلینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور یورپ کی بڑی بھارتی برادری سے رابطہ قائم کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔‘‘وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (ویسٹ) سبی جارج نے بھی دورے سے قبل بریفنگ میں کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، پانی کے انتظام، زراعت، صحت، ٹیکنالوجی، دفاع، سیمی کنڈکٹر، قابلِ تجدید توانائی، تعلیم اور سمندری شعبوں میں تعاون مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔نیدرلینڈ میں اس وقت تقریباً 90 ہزار بھارتی اور بھارتی نژاد افراد مقیم ہیں، جبکہ سرینام نژاد ہندوستانی برادری کے دو لاکھ سے زیادہ افراد وہاں رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں میں تقریباً 3500 بھارتی طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read