نئی دہلی: بھارت کی قدیم تہذیب، مذہبی عقیدت اور تاریخی استقامت کی علامت سومناتھ مندر ایک بار پھر قومی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 11 مئی 2026 کو گجرات کے پربھاس پاٹن میں واقع سومناتھ مندر کا دورہ کریں گے، جہاں مندر کے دوبارہ افتتاح کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس تاریخی موقع کو بھارت کی ثقافتی وراثت اور جدید ترقی کے امتزاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں اس دورے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سومناتھ صرف ایک پوجا کی جگہ نہیں بلکہ ہندوستانی تہذیب کی طاقت اور صبر کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ان نسلوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن بھی ہے جنہوں نے اس مقام کی حفاظت اور بحالی کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔
पुनर्निर्मित सोमनाथ मंदिर के लोकार्पण की 75वीं वर्षगांठ के उपलक्ष्य में 11 मई को मुझे एक बार फिर वहां जाने का सौभाग्य मिलने वाला है। यह अवसर हमें स्मरण कराता है कि इस पावनस्थल की रक्षा और इसके पुनर्निर्माण के लिए किस प्रकार देश की कई पीढ़ियों ने निरंतर संघर्ष किया। देशवासियों के…
— Narendra Modi (@narendramodi) May 8, 2026
سومناتھ مندر کو ہندو عقیدے میں 12 جیوتر لنگوں میں خصوصی مقام حاصل ہے۔ تاریخ کے مختلف ادوار میں اس مندر پر کئی حملے ہوئے، اسے بار بار نقصان پہنچایا گیا، مگر ہر مرتبہ یہ دوبارہ تعمیر ہوکر پہلے سے زیادہ شان کے ساتھ کھڑا ہوا۔ آزادی کے بعد بھارت کے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل نے اس مندر کی دوبارہ تعمیر کا عزم کیا تھا، جسے بعد میں عملی شکل دی گئی۔ 11 مئی 1951 کو بھارت کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے سومناتھ مندر کے نئے روپ کا افتتاح کیا تھا۔ اب 75 برس مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی اسی مقام پر خصوصی پوجا اور مذہبی رسومات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر گجرات بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں، سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔ وزیر اعظم نے قوم کے نام اپنے خصوصی خط میں کہا کہ آج کا بھارت اپنی قدیم روایتوں کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق سومناتھ مندر اس سوچ کی بہترین مثال ہے جہاں وراثت اور ترقی ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اپنی تہذیبی جڑوں سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 11 مئی کو ہونے والی تقریبات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ پربھاس پاٹن میں مذہبی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد بھی ہوگا، جبکہ مندر کو خصوصی انداز میں سجایا جائے گا۔ مقامی انتظامیہ کو امید ہے کہ اس تاریخی موقع پر ہزاروں عقیدت مند سومناتھ پہنچیں گے۔ سیاسی اور سماجی ماہرین کا ماننا ہے کہ سومناتھ مندر کی75ویں سالگرہ صرف ایک مذہبی تقریب نہیں بلکہ اعتمادی کی علامت ہے۔ ان کے مطابق پروگرام نوجوان نسل کو تاریخ اور روایات سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تاریخی مقامات کی ترقی کے ذریعے سیاحت، روزگار اور معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ورثے کے تحفظ پر توجہ مسلسل دی جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

