مدھیہ پردیش کے کھرگون میں 50 فٹ اونچے پل سے دریا میں گری بس، 15 ہلاک
Khargone Bus Accident: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک بس بے قابو ہو کر ندی کے پل سے نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں 15 مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ معلومات کے مطابق، بس شریکھنڈی سے اندور کی طرف جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر بورڑ ندی کے پل سے نیچے گر گئی۔ یہ حادثہ کھرگون-ٹھیکری روڈ پر دسنگا کے قریب پیش آیا۔ اس حادثے میں 15 مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس افسر نے تصدیق کی۔ یہ واقعہ منگل کی صبح تقریباً 8.30 بجے پیش آیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں چھ مرد، چھ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 20 سے زائد ہے۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔
#WATCH बस रेलिंग तोड़कर बैराड़ नदी में गिरी है। 15 लोगों की मृत्यु हो गई है और 20-25 लोग घायल हैं जिनको जिला अस्पताल में भर्ती कराया गया है। घटना के लिए मजिस्ट्रियल जांच के आदेश दिए गए हैं: मध्य प्रदेश के गृहमंत्री नरोत्तम मिश्रा, भोपाल https://t.co/2l1lOupKWQ pic.twitter.com/6gRBGQ7JqD
— ANI_HindiNews (@AHindinews) May 9, 2023
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کھرگون میں بس حادثے پر تعزیت اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھرگون میں بس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 50 ہزار، معمولی زخمیوں کو 25 ہزار اور زخمیوں کے مناسب علاج کے لیے چار لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ علاج کا انتظام مدھیہ پردیش حکومت کرے گی۔
-بھارت ایکسپریس