Bharat Express DD Free Dish

Shalni Singh’s Book Launch Ceremony: برج بھوشن سنگھ کی بیٹی شالنی سنگھ کی کتاب ’’بے باک ہوں، بے ادب نہیں‘‘ کی رسم رونمائی

رسم رونمائی تقریب میں سابق گورنرکلراج مشرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ شالنی سنگھ کے والد اورسابق رایم پی برج بھوشن سنگھ، پدم شری سنیل جوگی اور معروف شاعر ڈاکٹرہری اوم پوارموجود رہے۔ تمام مہمانوں نے شالنی سنگھ کی کتاب اورشاعری کی ستائش کی۔

نئی دہلی: بی جے پی کے سینئرلیڈراورسابق ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کی بیٹی شالنی سنگھ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہیں۔ وہ ایک وکیل اورماہر تعلیم ہیں اورنوئیڈا سٹیزنس فورم کی رکن بھی ہیں۔ شالنی سنگھ نے اب شاعری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔ ان کی منفرد ’’بے باک ہوں، بے ادب نہیں‘‘ جاری کی گئی ہے۔ شالنی سنگھ کی شاعری پرمبنی کتاب ‘‘بے باک ہوں، بے ادب نہیں’’ کا دہلی کے اشوکا روڈ پراجرا عمل میں آیا۔

اس تقریب میں سابق گورنرکلراج مشرا نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ شالنی سنگھ کے والد اورسابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ بھی موجود تھے۔ پدم شری سنیل جوگی اورمعروف شاعر(کوی) ڈاکٹرہری اوم پواربھی موجود تھے۔ تمام مہمانوں نے شالنی سنگھ کی کتاب اورشاعری کی تعریف کی۔ تقریب کا آغازشمع روشن کرکے کیا گیا، پھر مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔ اپنے خطاب میں کلراج مشرا نے شالنی سنگھ کومبارکباد دی اوران کی شاعری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب شالنی سنگھ کی ادب (ساہتیہ) میں دلچسپی اوران کی زندگی میں اس کی اہمیت کوثابت کرتی ہے۔ وہ جوکچھ سوچتی ہیں، اسے انہوں نے اپنی شاعری میں بیان کیا ہے۔

برج بھوشن سنگھ نے شاعری سے متعلق دیا مشورہ

سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے اس دن کوبہت خاص قراردیتے ہوئے کہا کہ شالنی سنگھ نے خود کو ثابت کیا ہے۔ تاہم، اس سے پہلے میری اس کتاب کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی، لیکن آج میں بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شاعری نے میری زندگی میں بہت اہم کردارادا کیا ہے۔ شاید اسی اثرنے شالنی سنگھ کوبھی متاثرکیا۔ برج بھوشن سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اچھی کتابیں پڑھیں، اچھے دوست بنائیں اوراچھے لوگوں سے ملیں۔ شاعری بھٹکنے والوں کو راستہ دکھاتی ہے۔ جب میں پھنس جاتا ہوں توشاعری کا سہارا لیتا ہوں۔

اردوزبان سے محبت کرتی ہیں شالنی سنگھ

شالنی سنگھ نے بہت جذباتی ہوکرکہا کہ میں نے اپنے والد کے بارے میں اتنی زیادہ کبھی بات نہیں کی، لیکن آج میں جوکچھ بھی ہوں ان کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ میرے لیے، میرے والد بھگوان سے پہلے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے مجھ میں تعلیم، اقداراورزندگی کی طاقت کے بیج بوئے۔ میں ہمیشہ ان کی مقروض رہوں گی۔ شالنی سنگھ نے اردوزبان سے اپنی محبت اورپیارکا اظہار بھی کیا۔ اردوزبان سے محبت ان کی شاعری اورکتاب میں بھی جھلکتی ہے۔

برج بھوشن سنگھ کی اکلوتی بیٹی ہیں شالنی سنگھ

قابل ذکرہے کہ شالنی سنگھ، سابق ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ وہ ایک ماہرتعلیم، وکیل، مصنف، شوٹراورشاعرہ ہیں، جواکتوبر2025 میں عوامی پلیٹ فارم پرشاعری سنانے کے بعد مشہورہوئیں۔ انہوں نے اپنے والد کی حمایت میں بھی شاعری کہی ہے جبکہ اپنے دونوں بھائیوں کی بھی جم کرتعریف کرتی ہیں۔ وہ اکثرکہتی ہیں کہ میں ایک پہلوان کی بیٹی ہوں۔ وہ اب تک پانچ کتابیں لکھ چکی ہیں۔ یہ کتاب ‘‘بے باک ہوں، بے ادب نہیں’’ ان کی ہمت اورحساسیت کی کہانی ہے۔ شالنی سنگھ ایک شاعرہ اورانٹرپرینیورہیں، لیکن اب وہ اپنی شاعری کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ اس  موقع پر برج بھوشن سنگھ اور شالنی سنگھ کے عزیزواقارب نے شرکت کی۔یہ  تقریب بے حد پرائیویٹ تقریب تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read