Bharat Express DD Free Dish

”تحفہ رمضان‘‘ کا رسم اجرا، رمضان المبارک کی فضیلت، روحانی وظائف سے متعلق خاص ہے یہ کتاب؟ بہجت کمال نجمی نے اردو فروغ وسماجی خدمت کو صدقہ جاریہ قراردیا

تقریب کے مہمان خصوصی بہجت کمال نجمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ “اردوادب اوردین وملت کی خدمت ایک ‘صدقہ جاریہ’ ہے۔” انہوں نے کہا کہ انجمن ترقی اردوجیسی تنظیمیں، جو 1903 میں قائم ہوئیں، اردو زبان کی بقا اور فروغ کی علمبردارہیں۔ انہوں نے انجمن کی طرف سے شائع کردہ کتابوں اوران کی دینی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کتب معاشرے میں روحانی بیداری پیدا کرتی ہیں۔

انجمن ترقی اردو، اترپردیش کے زیراہتمام ہاشمی ہاؤس، امروہہ میں ایک شانداراستقبالیہ اوررسم اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا خاص مرکزمہمان خصوصی، معروف سماجی کارکن اورسعودی عرب سے تشریف لائے ہوئے بہجت کمال نجمی تھے۔ تقریب کے دوران انجمن ترقی اردوکی جانب سے شائع کردہ مبارک کتاب “تحفہ رمضان” کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا۔ یہ کتاب رمضان المبارک کی فضیلت، مسنون دعاؤں اورروحانی وظائف کوآسان اندازمیں پیش کرتی ہے، جس سے عام قارئین بخوبی استفادہ کرسکیں گے۔ قابل ذکرہے کہ رمضان اورحج سے متعلق یہ موضوعات نہ صرف روحانی بیداری بلکہ دینی تعلیمات کوعام کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

سماجی خدمات پرزور
صدارت کے فرائض انجمن کے نائب صدرڈاکٹرسراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ نے انجام دیئے۔ انہوں نے مہمان خصوصی کوشال پہنا کراورپھولوں کا گلدستہ پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹرہاشمی نے کہا کہ “اردوزبان وادب کی ترقی کے لیے ایسے پروگرام نہایت ضروری ہیں، جونئی نسل کواپنی تہذیبی ورثے سے جوڑنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔”

زبان وادب کی خدمت صدقہ جاریہ ہے: بہجت کمال نجمی
تقریب کے مہمان خصوصی بہجت کمال نجمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ “اردوادب اوردین وملت کی خدمت ایک ‘صدقہ جاریہ’ ہے۔” انہوں نے کہا کہ انجمن ترقی اردوجیسی تنظیمیں، جو1903 میں قائم ہوئیں، اردوزبان کی بقا اورفروغ کی علمبردارہیں۔ انہوں نے انجمن کی طرف سے شائع کردہ کتابوں اوران کی دینی وسماجی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کتب معاشرے میں روحانی بیداری پیدا کرتی ہیں۔

‘بہجت کمال نجمی’: ایک شخصیتِ نام آشنا
بہجت کمال نجمی کا شماران خوش قسمت شخصیات میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے علمی ورثے کو عملی زندگی میں ڈھالا۔ سعودی عرب میں مقیم ہونے کے باوجود وہ وطن کی مٹی سے جڑے رہے۔ آج کے اس پروگرام میں ان کی موجودگی نے نہ صرف علمی حلقوں کو تقویت بخشی بلکہ یہ پیغام دیا کہ مہاجرین کی نسلیں بھی اپنی مادری زبان اور ثقافت سے محبت کرتی ہیں۔

انجمن کی ادبی سرگرمیاں جاری
اس موقع پردیگرکئی معززین بشمول حکیم علیم الدین، ننھے خان، صوفی مشتاق، خلیق الزماں ایڈووکیٹ اوردیگراحباب نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے کتاب کی کامیابی کے لیے دعا کی اورانجمن کی ادبی سرگرمیوں کوقابل تعریف قراردیا۔

انجمن ترقی اردو، جوکبھی سرسید احمد خان کے قائم کردہ تعلیمی کانفرنس کا حصہ تھی، آج بھی اپنے مقصد میں ثابت قدم ہے۔ اس کی شاخیں پورے ہندوستان میں پھیلی ہوئی ہیں اوریہ تنظیم اردوزبان وادب کی ترقی کے لیے کتب، جرائد اوردیگرلسانی خدمات انجام دے رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read