Bharat Express DD Free Dish

Anjuman Taraqqi Urdu Hind

تقریب کے مہمان خصوصی بہجت کمال نجمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ "اردوادب اوردین وملت کی خدمت ایک 'صدقہ جاریہ' ہے۔" انہوں نے کہا کہ انجمن ترقی اردوجیسی تنظیمیں، جو 1903 میں قائم ہوئیں، اردو زبان کی بقا اور فروغ کی علمبردارہیں۔ انہوں نے انجمن کی طرف سے شائع کردہ کتابوں اوران کی دینی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کتب معاشرے میں روحانی بیداری پیدا کرتی ہیں۔

سینئر صحافی، ادیب اور خاکہ نگار معصوم مرادآبادی کے خاکوں کے دومجموعوں ’نگینے لوگ‘ اور چہرے پڑھا کرو‘کی رسم رونمائی اہم ادبی اور علمی شخصیات کے ہاتھوں اردوگھرمیں عمل میں آئی۔