Bharat Express DD Free Dish

Hetmyer created history: ہیٹمائر نے تاریخ رقم کردی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ میں تیز ترین نصف سنچری، زمبابوے کے سامنے 255 رن کا مشکل ہدف

شمرون ہیٹمائر نے 34 گیندوں میں 85 رن بنائے جس میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل ہیں۔  ہٹمائر کے علاوہ رومن پاویل نے 35 گیندوں میں 59 رن بنائے جس میں 4 چوکے اور 4 ہی چھکے شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے شاندار بلے بازی کی بدولت 254 رن کا اسکور بنایا اور زمبابوے کے سامنے جیت کے لیے 255 رن کا ہدف دیا ہے۔

ممبئی: آئی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 میں پیر کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ زمبابوے سے ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے مشہور وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ کیریبین بلے باز شمرون ہیٹمائر نے ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اوپنر برینڈن کنگ کے سستے میں آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں آنے والے ہیٹمائر نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے محض 19 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی ٹی20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ ان کے نام ہو گیا۔ انہوں نے 34 گیندوں میں 85 رن بنائے جس میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل ہیں۔  ہٹمائر کے علاوہ رومن پاویل نے 35 گیندوں میں 59 رن بنائے جس میں 4 چوکے اور 4 ہی چھکے شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے شاندار بلے بازی کی بدولت 254 رن کا اسکور بنایا اور زمبابوے کے سامنے جیت کے لیے 255 رن کا ہدف دیا ہے۔

ہیٹمائر نے اپنا ہی ریکارڈ توڑا

ہیٹمائر نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اسی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف انہوں نے 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔ ان کی طوفانی بیٹنگ کے سامنے زمبابوے کا باؤلنگ اٹیک بے بس نظر آیا۔ ٹورنامنٹ میں وہ اب تک شاندار فارم میں ہیں اور چار میچوں میں 159 کے اسٹرائیک ریٹ سے 145 رنز بنا چکے ہیں۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی نہ رہی۔ برینڈن کنگ 12 گیندوں پر صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان شائی ہوپ بھی 12 گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد بریڈ ایونز کا شکار بنے۔

پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں

ویسٹ انڈیز نے اس میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی اور روسٹن چیز کی جگہ روماریو شیفرڈ کو شامل کیا، جو بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب زمبابوے نے بھی ایک تبدیلی کرتے ہوئے مساکادزا کی جگہ رچرڈ نگاراوا کو ٹیم میں شامل کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read