Urdu Conclave 2026

India overpower Pakistan: بھارتی کھلاڑیوں کے آگے پاکستان ہوا بے بس، جیت کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ سپر-8 میں پہنچی ٹیم انڈیا

کولمبو میں 61 رنز کی شاندار فتح، ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کی مسلسل تیسری کامیابی۔ بھارت نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں امریکہ کو 29 رنز سے ہرایا تھا جبکہ نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔ اب بھارتی ٹیم 18 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی۔

کولمبو: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 27ویں میچ میں بھارت نے آر پریم داسا اسٹیڈیم، کولمبو میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی اور سپر-8 مرحلے میں جگہ بنا لی۔ بھارت نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں امریکہ کو 29 رنز سے ہرایا تھا جبکہ نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔ اب بھارتی ٹیم 18 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی۔

ایشان کشن کی طوفانی اننگز، 175 رنز کا مجموعہ

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ٹیم کو صرف ایک رن پر ابھیشیک شرما (0) کی صورت میں بڑا جھٹکا لگا، تاہم اس کے بعد ایشان کشن نے ذمہ داری سنبھال لی۔ ایشان نے تلک ورما (25) کے ساتھ 46 گیندوں میں 87 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو 88 رنز تک پہنچایا۔ ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے تلک ورما کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 38 رنز اور شیوم دوبے کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 33 رنز جوڑے۔ سوریہ کمار 29 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شیوم دوبے نے 27 رنز کا اضافہ کیا۔ رنکو سنگھ نے 4 گیندوں پر ناقابل شکست 11 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان آغا، شاہین آفریدی اور عثمان طارق نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام، 114 رنز پر ڈھیر

176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز پر سمٹ گئی۔ اننگز کی چوتھی ہی گیند پر صاحبزادہ فرحان صفر پر آؤٹ ہو گئے اور اس وقت تک ٹیم کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ 13 رنز تک پاکستان کے تین وکٹ گر چکے تھے۔ بعد ازاں عثمان خان نے بابر اعظم (5) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 21 رنز جوڑے اور پھر شاداب خان (14) کے ساتھ 39 رنز کی شراکت قائم کی، مگر 73 رنز پر پانچواں وکٹ گرتے ہی ٹیم لڑکھڑا گئی۔ عثمان خان نے 34 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے، جبکہ شاہین آفریدی نے 23 رنز اسکور کیے، لیکن ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کلدیپ یادو اور تلک ورما نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ بھارت نے اس شاندار جیت کے ساتھ نہ صرف پاکستان کے خلاف برتری برقرار رکھی بلکہ سپر-8 مرحلے میں بھی بااعتماد انداز میں قدم رکھ دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read