Bharat Express DD Free Dish

Cemetery measurement near the Sambhal mosque: سنبھل کی مسجد کے قریب قبرستان کی پیمائش سے قبل سخت سکیورٹی انتظامات، ڈرون سے کی جارہی ہے نگرانی

سنبھل میں جامع مسجد کے قریب واقع قبرستان کی زمین کی آج پیمائش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ علاقے کی نگرانی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے، ساتھ ہی فلیگ مارچ بھی کیا گیا ہے۔

سنبھل میں جامع مسجد کے نزدیک موضع کوٹ (اندرچنگی) میں واقع 0.470 ہیکٹیئر قبرستان کی زمین کی منگل کو حد بندی/پیمائش کی جائے گی۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پیر کی شام ایس ڈی ایم اور اے ایس پی نے پولیس، پی اے سی اور آرآرایف فورس کے ساتھ مسجد کے اطراف علاقے کا دورہ کیا۔ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ پیمائش کے دوران بھی پولیس، پی اے سی اور آر آر ایف فورس تعینات رہے گی۔ الزام ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں مسجد کے سروے کے دوران بھڑکی ہوئی تشدد آمیز کارروائی کے وقت قبرستان کی زمین پر قائم مکانات سے ہی پتھراؤ کیا گیا تھا۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی

جامع مسجد کے قریب موضع کوٹ (اندرچنگی) میں واقع 0.470 ہیکٹیئر قبرستان کی زمین نان زیڈ-اے زمرے میں درج ہے، جس پر طویل عرصے سے غیر قانونی قبضے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ پیر کی شام ایس ڈی ایم رامانج، اے ایس پی کلدیپ کمار اور سی او آلوک بھاٹی نے صدر کوتوال گجندر سنگھ، پولیس، پی اے سی اور آر آر ایف کے ساتھ مسجد کے علاقے کا معائنہ کیا۔ علاقے کی نگرانی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی۔ اے ایس پی نے ستیہ ورت پولیس چوکی پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ منگل کو قبرستان کی زمین کی پیمائش کی جائے گی۔ پولیس نے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پیمائش کے دوران ڈرون سے نگرانی کے ساتھ پولیس، پی اے سی اور آر آر ایف فورس تعینات رہے گی۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

شری کلکی سینا (نشکلنک دل) کے قومی کنوینر اور ایڈووکیٹ سُبھاش چندر تیاگی نے 12 دسمبر کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر راجندر پینسیا کو ایک شکایت پیش کی تھی۔ شکایت میں بتایا گیا کہ 1980 کی دہائی میں یہ زمین خالی تھی اور ٹیلے کی صورت میں موجود تھی۔ الزام ہے کہ گزشتہ 20 سے 25 برسوں کے دوران قبرستان کی اس اراضی پر قبضہ کر کے مکانات اور دکانیں تعمیر کر دی گئیں۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ 24 نومبر 2024 کو مسجد کے سروے کے دوران ہونے والے ہنگامے کے وقت انہی تعمیرات کی چھتوں سے پتھراؤ کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read