نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا سیشن جاری ہے۔ بدھ کے روزآل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ایس آئی آر پر بحث کے دوران اپنی بات رکھی۔ اس دوران انہوں نے الیکشن کمیشن پرپارلیمنٹ کی طرف سے بنائے گئے ضوابط پرعمل نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوک سبھا میں مسلم اراکین پارلیمنٹ کی کم تعداد پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔
اویسی نے کہا کہ اگرمسلم اکثریتی وائناڈ غیرمسلم کومنتخب کرسکتا ہے تورائے بریلی، امیٹھی اوراٹاوہ جیسے انتخابی حلقے مسلم کوکیوں نہیں منتخب کرسکتے ہیں؟ اویسی نے بی آرامبیڈکر کے نظریات اورخیالات کا حوالہ دیتے ہوئے سیاسی طاقت کوسماجی ترقی کی کنجی قراردیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں اقلیتوں کی نمائندگی پرزوردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا، یہاں صرف چارفیصد مسلمان ہیں۔ برسراقتدارپارٹی میں کوئی مسلم رکن نہیں ہے۔ انہوں نے کانگریس اورسماجوادی پارٹی پربراہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان یہاں نہیں ہیں، سیکولرپارٹیوں میں ان کی نمائندگی نہیں ہے۔
ملک میں بیک ڈور سے کرائی جا رہی ہے این آرسی: اویسی
اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ایس آئی آرپر بحث کے دوران الیکشن کمیشن پرپارلیمنٹ کے بنائے گئے ضوابط اورسپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن نے آرڈرکو پبلک کئے بغیر 3.5 ملین سے زائد رائے دہندگان (ووٹرز) کے نام حذف کر دیئے۔ ہم ایس آئی آرکی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابی فہرستوں کی اسپیشل انٹینسیوریویژن (ایس آئی آر) ’’بیک ڈوراین آرسی‘‘ ہے۔
मैं SIR (Special Intensive Revision) का विरोध करता हूँ। यह बैकडोर NRC है। मुसलमानों को अब सिर्फ मतदाता के रूप में क्यों देखा जा रहा है? लोकसभा में चुनाव सुधारों पर चर्चा के दौरान मेरी स्पीच pic.twitter.com/aKXwmhtGM9
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) December 10, 2025
انہوں نے ایس آئی آرکوایک بدنیتی پرمبنی عمل قراردیا، جومذہبی بنیادوں پرلوگوں کوحق رائے دہی سے محروم کرنے کے لیے، پارلیمانی قانون اورسپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ اویسی نے الیکشن کمیشن پراپنے اختیارات سے تجاوزکرنے کا بھی الزام لگایا۔ اسدالدین اویسی نے اپنی تقریرمیں بی جے پی حکومت سے ایک بڑی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جرمنی جیسا پارلیمانی نظام اپنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عام اتفاق رائے بناکرووٹ کے حقوق کو بنیادی حق بنانا چاہئے۔
وندے ماترم کیوں نہیں گاتے مسلمان؟
اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کے وندے ماترم نہیں گانے کی وجہ بھی بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ماں کی عبادت نہیں کرتے، ہم قرآن کی بھی عبادت نہیں کرتے اوراسلام میں اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں۔ وطن میرا ہے، ہم اسے چھوڑکرنہیں جائیں گے۔ وفاداری کا سرٹیفکیٹ ہم سے مت لیجئے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

