ممبئی: ساؤتھ ایکٹر دھنش اور کریتی سینن کی فلم ’تیرے عشق میں‘ کا یکطرفہ محبت اور جنون سے بھرپور ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے۔ فینز نے ٹریلر کو اتنا پیار دیا ہے کہ کریتی سینن نے سوشل میڈیا کے ذریعے سب کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ فلم کو بھی اسی طرح محبت دیں۔
کریتی سینن نے انسٹاگرام پر ٹریلر لانچ کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ اداکارہ ٹریلر لانچ کے لیے کس قدر پرجوش تھیں۔ اسٹیج پر آتے ہی وہ فلم کا ایک ڈائیلاگ پڑھتی ہیں:
کریتی کہتی ہیں:
تمہیں محبت ہے مجھ سے، یہ جانتی ہوں مگر
عشق مجھ کو بھی ہو، یہ ضروری تو نہیں
تم اپنی وحشت میں اٹھا لو شہر سر پر
میں بھی درد میں کراہوں، یہ ضروری تو نہیں۔
اداکارہ نے لکھا، ’’شَنکر کو مُکتی ملے گی یا نہیں، یہ تو 28 نومبر کو ہی پتہ چلے گا، مگر ہمارے ٹریلر کو اتنا سارا عشق دینے کے لیے دل سے شکریہ۔ دل بھرا ہوا ہے، پیٹ میں ایگسائٹمنٹ کی وجہ سے تتلیاں ناچ رہی ہیں۔ امید کرتی ہوں کہ فلم بھی آپ کو پسند آئے۔ فلم کو بہت سارا پیار دیجیے۔‘‘ ٹریلر 14 نومبر کی شام ریلیز ہوا تھا۔ ٹریلر ’رانجھنا‘ کے ایڈوانس لیول کی فیل دیتا ہے، جس میں دھنش ایک بار پھر یکطرفہ محبت میں حدیں پار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
رانجھنا کا کندن ایک سادہ مزاج لڑکا تھا، لیکن تیرے عشق میں کا شَنکر محبت حاصل کرنے کے لیے پورے شہر میں آگ لگا دینے پر تُلا ہوا دکھ رہا ہے۔ ٹریلر بہت ہی شدت بھرا اور پُر امید لگ رہا ہے۔ فلم 28 نومبر کو ہندی اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔ ٹریلر لانچ ایونٹ میں دھنش نے محبت کے بارے میں اپنی رائے بھی رکھی، جسے سن کر سب حیران رہ گئے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


