Bharat Express DD Free Dish

Voter turnout of 27.65 % recorded till 11 am: بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صبح 11 بجے تک 27.65 فیصد ووٹنگ، نکسل سے متاثرہ علاقے میں 20 سال ہوئی پولنگ

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار، الیکشن کمشنرز سکھبیر سنگھ سندھو اور ویویک جوشی کے ساتھ نئی دہلی میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ بیگوسرائے میں سب سے زیادہ جبکہ پٹنہ میں سست رفتار ووٹنگ، نکسلی علاقے بھیمبند میں 20 سال بعد پولنگ پر خوشی کی لہر۔

پٹنہ (بہار): الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صبح 11 بجے تک 27.65 فیصد ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ شروع کے چار گھنٹوں میں بعض اضلاع میں ووٹنگ کی رفتار تیز رہی جبکہ کچھ علاقوں میں سست روی دیکھنے کو ملی۔ بیگوسرائے میں سب سے زیادہ 30.37 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ریاست کی راجدھانی پٹنہ میں یہ شرح 23.71 فیصد رہی۔ اسی دوران لکھی سرائے جس نے صبح 9 بجے تک سست رفتار ووٹنگ دکھائی تھی، 11 بجے تک وہ 30.32 فیصد تک پہنچ گئی۔ دیگر اضلاع میں ووٹنگ کی صورتحال اس طرح رہی:

گوپال گنج 30.04%، بکسر 28.02%، بھوجپور 26.76%، دربھنگہ 26.07%، کھگڑیا 28.96%، مدھیپورہ 28.46%، مونگیر 26.68%، مظفرپور 29.66%، نالندہ 26.86%، سہرسہ 29.68%، سمستی پور 27.92%، سارن 28.52%، شیخپورہ 26.04%، سیوان 27.09% اور ویشالی 28.67%۔

بھیمبند میں 20 سال بعد پولنگ

مونگیر ضلع کے نکسلی متاثرہ علاقے بھیمبند میں 20 سال بعد پولنگ ہوئی۔ یہاں کے مقامی لوگوں نے ووٹنگ کے موقع پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ایک مقامی گاؤں والے نے کہا: ’’ہمیں بہت خوشی ہے کہ 20 سال بعد یہاں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پہلے حالات ٹھیک نہیں تھے لیکن اب ڈر نہیں ہے۔ سیکورٹی کیمپ لگنے سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ ہمیں راشن اور دیگر سہولیات بھی مل رہی ہیں۔ اب ہم سکون سے رہ رہے ہیں۔‘‘ ایک خاتون ووٹر نیلم کماری نے کہا: ’’پہلے ہمیں جنگل پار کر کے دوسرے گاؤں جانا پڑتا تھا۔ اب پولنگ بوتھ قریب ہے، انتظام اچھے ہیں۔ ہم الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

چیف الیکشن کمشنر کی براہ راست نگرانی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار، الیکشن کمشنرز سکھبیر سنگھ سندھو اور ویویک جوشی کے ساتھ نئی دہلی سے تمام پولنگ اسٹیشنوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 45,341 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 926 اسٹیشن خواتین اہلکاروں کے ذریعے اور 107 اسٹیشن خصوصی طور پر معذور افراد کی ٹیموں کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر لائیو ویب کاسٹنگ کی جا رہی ہے۔

پہلے مرحلے میں انتخابات میں امیدوار اور ووٹر:

کل ووٹر: 3 کروڑ 75 لاکھ 13 ہزار 302

مرد ووٹر: 1.98 کروڑ

خواتین ووٹر: 1.76 کروڑ

تھرڈ جینڈر: 758

نئے (18-19 سال) ووٹر: 7 لاکھ 37 ہزار سے زائد

100 سال سے زائد عمر کے ووٹر: 6,736

انتخابی میدان میں 1192 مرد امیدواراور 122 خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ حساس علاقوں میں حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ووٹنگ 5 بجے تک محدود کر دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read