Bharat Express

UP: امتحان کے بعد واپس آنے والی طالبہ کو دن دیہاڑے کیا گیا قتل، موٹر سائیکل سواروں نے سر میں بندوق سے ماری گولی

متوفی طالباء ایٹ تھانہ کے ایندھا گاؤں کی رہنے ولی تھی۔ اس کی عمر صرف 22 سال تھی اور اس کا نام روشنی اہیروار تھا۔ روشنی ایٹ ٹاؤن کے رام لکھن پٹیل کالج میں بی اے کا امتحان دینے کے بعد اپنے گھر جا رہی تھی۔

امتحان کے بعد واپس آنے والی طالبہ کو دن دیہاڑے کیا گیا قتل، موٹر سائیکل سواروں نے سر میں بندوق سے ماری گولی

Uttar Pradesh:  اتر پردیش کے جالون سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں بدمعاشوں نے دن دیہاڑے سر بازار ایک طلباء کو قتل کر دیا ہے۔ واقعہ جالون کے ایٹ قصبے کا ہے، جہاں ڈگری کالج کی ایک طلباء امتحان دے کر اپنے گھر لوٹ رہی تھی کہ 2 بائک سوار نقاب پوش بدمعاشوں نے اس پر گولی چلا دی، جس سے اس کی موت ہو گئی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پستول  چھوڑ کر بھاگے بدمعاش

واقعہ میں متوفی طلباء بی اے کا امتحان دے کر واپس آ رہی تھی۔ اس وقت بازار میں بھی کافی بھیڑ تھی۔ اس باوجود بھی بدمعاشوں نے پستول سے گولی مار کر اس کا قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ وہیں حملہ آورموقع پر پستول چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

طلباء کے سر میں ماری گولی

متوفی طالباء ایٹ تھانہ کے ایندھا گاؤں کی رہنے ولی تھی۔ اس کی عمر صرف 22 سال تھی اور اس کا نام روشنی اہیروار تھا۔ روشنی ایٹ ٹاؤن کے رام لکھن پٹیل کالج میں بی اے کا امتحان دینے کے بعد اپنے گھر جا رہی تھی۔ جب وہ قصبہ کوٹرہ تیراہے کی طرف جارہی تھی تو موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان اس کے پاس پہنچے اور پستول نکال کر اس کے سر پر گولی مار دی۔ گولی لگتے ہی طلباء کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ دن دیہاڑے رونما ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے نوجوانوں کو پکڑنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ حالانکہ قتل میں استعمال ہونے والا پستول وہیں رہ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- ACHIEVERS Polo Team: جے پور کی اچیورس پولو ٹیم نے رقم کی تاریخ، اس سیزن 24 میں سے 18 ٹورنامنٹ جیتے

 

واقعہ کے قریب ہے پولیس اسٹیشن

واقعے کے بعد قریبی بازار بند کر دیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی وہاں بہت بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں سے پولیس اسٹیشن چند میٹر کے فاصلے پر ہے۔ دوسری جانب اس گھناؤنے واقعے کے حوالے سے ایس پی ایراج راجہ کا کہنا تھا کہ بہت جلد واقعے میں ملوث مجرموں کو پکڑ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مجرموں کی گرفتاری کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read