عرفان پٹھان آج اپنی 41ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ آل راؤنڈر عرفان نے اپنے مختصر کرکٹ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کیا۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ عرفان نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 28 سال کی عمر میں کھیلا تھا، انہوں نے 2003 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ آج وہ کمنٹری کرتے ہیں اور اکثر پاکستان کی کھنچائی کرتے ہیں ، لیکن جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے ، تب بھی انہوں نے پاکستان کو خوب پریشان کیا۔ عرفان پٹھان کا تعلق بڑودہ گجرات سے ہے، انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 2003-2004 کے آسٹریلیا کے دورے سے کیا۔ عرفان پٹھان نے اس ٹور کو کافی کامیاب بنایا تھا، ان کی سیونگ ، رفتار نے لوگوں کو کافی متاثر کیا، اس سیریز کے بعد ٹیم انڈیا میں عرفان کی جگہ پکی ہوگئی۔ اس کے بعد سب کو پاکستان کے دورے کا انتظار تھا جو کافی عرصے بعد ہورہاتھا۔
پاکستان نے عرفان پٹھان کا مذاق اڑایا
2004 میں جب ہندوستانی ٹیم نے ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تو ہر کوئی عرفان پٹھان کی کارکردگی کا بے صبری سے انتظار کر رہا تھا، کیونکہ وہ پہلے ہی اپنا جلوا دکھا چکے تھے۔ عرفان کو پاکستان کے لیے بڑا خطرہ سمجھا جاتا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم کے کوچ جاوید میانداد تھے، جو اپنی بے باکی کے لیے مشہور تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عرفان پٹھان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عرفان جیسے بولر پاکستان کی گلیوں میں ملتے ہیں۔
عرفان پٹھان نے پاکستان پر تہلکہ مچا دیا
میانداد کو جلد ہی اس کا جواب مل گیا، جیسا کہ عرفان پٹھان نے پاکستان میں تباہی مچا دی۔ عرفان پٹھان نے 3 ون ڈے میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ عرفان نے پھر 2006 میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کیا، عرفان پٹھان نےکراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک لے کر تاریخ رقم کی، وہ ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔
عرفان پٹھان کا کرکٹ کیرئیر
اپنے نو سالہ بین الاقوامی کیریئر میں عرفان پٹھان نے 29 ٹیسٹ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی کھیلے،اس کے علاوہانہوں نے 122 فرسٹ کلاس میچ اور 181 T20I کھیلے۔ آئی پی ایل میں عرفان پٹھان چنئی سپر کنگز، دہلی کیپٹلز، پنجاب کنگز، سن رائزرز حیدرآباد، اور رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
29 ٹیسٹ: 1105 رنز، 100 وکٹیں
120 ون ڈے: 1544 رنز، 173 وکٹیں۔
24 T20Is: 172 رنز، 28 وکٹیں
بھارت ایکسریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
