Urdu Conclave 2026

Zaira wasim marriage: تین فلمیں کرنے کے بعد چھوڑ دی بالی ووڈ انڈسٹری، اب 24 سال کی عمر میں زائرہ وسیم نے کی شادی، سوشل میڈیا پر شیئر کیں تصاویر

زائرہ وسیم، جنہوں نے دنگل، سیکرٹ سپر اسٹار اور دی اسکائی از پنک جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو دکھایا تھا، نے اچانک بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سال 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا۔ اسی فلم میں اداکار کی بیٹی بن کر ایک نئی شناخت قائم کرنے والی چائلڈ ایکٹریس زائرہ وسیم نے اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں مثبت اثر چھوڑا تھا۔ تاہم، صرف تین فلموں کے بعد ہی انہوں نے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ سیکرٹ سپر اسٹاراور دی اسکائی از پنک میں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے بعد زائرہ کا اچانک فلم انڈسٹری چھوڑ دینا ان کے مداحوں کے لیے خاصا حیران کن رہا۔ لیکن بالی ووڈ سے دوری کے بعد بھی زائرہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں اور اپنی زندگی سے متعلق کئی پہلو لوگوں کے ساتھ شیئر کرتی رہیں۔ اب حال ہی میں زائرہ نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جنہوں نے ان کے فینز اور فالوورز کو حیران کر دیا ہے۔ زائرہ نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے۔ لوگ ان کی پوسٹ پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

چہرہ چھپا کر سرخ جوڑے میں شیئر کی پوسٹ

زائرہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی دو خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر میں وہ نکاح نامے پر دستخط کرتی نظر آ رہی ہیں اور ان کے ہاتھوں پر شوہر کے نام کی مہندی لگی ہوئی ہے۔ دوسری تصویر زائرہ اور ان کے شوہر کی ہے، جس میں دونوں کا چہرہ نظر نہیں آ رہا اور تصویر پیچھے سے لی گئی ہے۔ اس تصویر میں نیا جوڑا آسمان میں چاند کو دیکھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اگر شادی کے لباس کی بات کی جائے تو زائرہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت جوڑا پہنا ہے جس پر سنہری کڑھائی کی گئی ہے، جب کہ دولہا نے کریم رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے زائرہ نے کیپشن میں لکھا: قبول ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read