مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ این ڈی اے جتنا مضبوط ہوگا بہار اتنا ہی خوش حال ہوگا۔ لالو پرساد یادو خاندان پر سخت حملہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو بہار کی ترقی نہیں کر سکتے۔ روہتاس ضلع میں 10 اضلاع کے منتخب کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ دوسری پارٹیوں میں لیڈر الیکشن جیتتے ہیں، لیکن بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جہاں کارکن ہی الیکشن جیتتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بہار کے عوام نے آر جے ڈی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو حکومت چلانے کا موقع دیا، لیکن اغوا اور قتل جیسے واقعات رونما ہونے لگے۔ اس سے ریاست کی خوش حالی نہیں ہو سکتی۔ اگر نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور بہار کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے تو آنے والے انتخابات میں این ڈی اے حکومت کو ووٹ دے کر مضبوط کرنا ہوگا۔ انھوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ علاقے کی 80 فیصد سیٹوں پر این ڈی اے کے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنائیں۔
دراندازوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے
امت شاہ نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی ووٹ ادھیکار یاترا کو ’’گھس پیٹھیا بچاؤ یاترا‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا دراندازی کرنے والوں کو ووٹ دینے کا حق ہونا چاہیے؟ انھوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ نتیش کمار کی حکومت نے بہار کے لیے کیے گئے کاموں کی معلومات ہر گھر تک پہنچائیں۔ اپوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے امت شاہ نے مزید کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آتے ہیں تو دراندازی کرنے والوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔
وہیں بہار حکومت کے حالیہ اعلانات کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب 125 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ سماجی پنشن کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بدعنوان لوگ بہار کا کوئی بھلا نہیں کر سکتے۔ بہار کا مستقبل این ڈی اے ہے۔ انھوں نے کہا کہ لالو یادو اپنی پوری زندگی میں اتنا کچھ نہیں کر سکے جتنا این ڈی اے حکومت نے کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



