دہلی کے راجہ گارڈن میں الیکٹرانک شوروم میں زبردست آگ
نئی دہلی: دہلی کے مغربی ضلع کے راجہ گارڈن علاقے میں پیر کے روز ایک مشہور الیکٹرانک شوروم میں زبردست آگ لگ گئی، جس میں چار ملازمین کی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ مقام موتی نگر پولیس اسٹیشن کے تحت آتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوروم کی پہلی منزل پر تقریباً 3 بجے آگ لگی جو تیزی سے دوسری اور تیسری منزل تک پھیل گئی۔ واقعہ کے وقت پانچ ملازمین شوروم کی تیسری منزل پر کھانا کھا رہے تھے۔
دھویں سے دم گھٹنے سے ہوئی موت
آگ لگنے کے بعد انہوں نے چھت کی طرف بھاگ کر بچنے کی کوشش کی لیکن راستہ بند ہو سامان سے بھرا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ پھنس گئے اور دھویں اور آگ کی زد میں آنے کے بعد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ 23 سالہ سندیپ نامی ملازم شدید زخمی ہوا، جسے پہلے گرو گووند سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا اور پھر صفدرجنگ اسپتال ریفر کیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت 21 سالہ امندیپ کور، 23 سالہ آیوشی، 20 سال کی پائل اور 28 سالہ روی کے طور پر کی گئی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہلوک کی ماں امندیپ کور نے بتایاِ ’’امندیپ نے مجھے پہلے بتایا تھا کہ وہ کھانا کھانے کے لیے اوپر جاتے ہیں، لیکن اگر کوئی حادثہ ہو جائے تو چھت سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، مجھے شام 5 بجے کے قریب حادثے کی اطلاع ملی تو میں فوراً گرو گووند سنگھ اسپتال پہنچی، وہ شو روم میں کیشئر کے طور پر کام کرتی تھی اور بل بھی بناتی تھی۔‘‘
فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں نے آگ پر پایا قابو
زخمی سندیپ نے گھر والوں کو بتایا کہ اس نے ایک لڑکی کو بچانے کی کوشش کی تھی لیکن اوپر سامان ہونے کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوسکا اور وہ خود پھسل کر سیڑھیوں سے نیچے گر گیا جس سے اس کی جان بچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا۔
شوروم مالک کی غفلت کو بتایا واقعہ کا ذمہ دار
ڈی سی پی مغربی ضلع وچترا ویر کے مطابق اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اہل خانہ نے واقعہ کا ذمہ دار شوروم مالک کی غفلت کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہیں تھے اور اوپری منزلیں سامان سے بھری ہوئی تھیں جس کی وجہ سے راستہ مکمل طور پر بند تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


